〰〰〰〰〰〰〰
بچوں کو بنیادی اسلامی آداب کیوں سکھانے ہیں-
کہ بچے عملی مسلمان بنیں۔۔۔
بنیادی آداب میں ایک اہم آداب طہارت ہے ۔۔۔
بعض اوقات بہت سے با شعور لوگ بھی کچھ جگہوں پر صفائی کو نظرانداز کر دیتے ہیں جیسے ۔۔۔۔
کسی پارک میں جا کر
کسی میرج ہال میں جا
کر۔۔۔
پر ۔۔۔ public place کسی
۔جب تک ماں کے اندر صفائی کی صحیح پہچان نہیں آئے گی وہ کبھی بھی یہ چیز بچوں میں
نہیں کر سکتی ۔۔
بچوں کو ہر جگہ صاف رہنا اور ہر جگہ کو صاف رکھنا سکھائیں ۔۔۔
گھر میں
سکول میں
کسی کے گھر
کسی پبلک پلیس پر
اپنے لباس کی صفائی وغیرہ🥋
ماؤں کا مسئلہ ہے ہر۔وقت بچے سے چڑتے ہوئے بات کرنا ۔۔۔
تم بیگ نہیں سمیٹتے
اپنے کپڑے نہیں اٹھاتے ۔۔۔
برتن نہیں رکھتے ۔۔وغیرہ ۔۔
پہلی بات کہ ماں کو طہارت کی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے آپ کے بہت سے مسئلے حل ہو جائیں گے ۔۔۔
اور ہمیشہ بچے کو پیار اور محبت سے کہیں تو وہ کام کر بھی لےگا ۔۔۔
بچوں کو بتائیں گرمی میں نہانا چاہیے تاکہ ہم سے بو نا آئے
سونے سے اٹھ کر ہاتھ دھونے چاہیے ۔۔
بچوں کے سامنے دعائیں پڑھنا
ان کو استنجا کرنا سکھانا باتھ میں جاتے بایاں اور نکلتے دایاں پاؤں رکھنا
مسواک کی عادت ڈالیں
کنگی کرنا
ناخن کاٹنا
بچے جب بلوغت کو پہنچے ان کو غسل کے آداب
بتائیں ۔۔
بچے شرم کیوجہ سے نہیں
پوچھتے ۔۔
بچوں کی پرسنل الماری میں غسل کے آداب لکھ کر لگا دیں ۔
ماؤں کو تھکنا نہیں ۔۔جتنی سنت زندگی میں آئے گی اتنا سکون آئے
گا ۔۔بچوں لیکچر دینے کی بجائے ان کے سامنے پریکٹیکل کریں ۔۔۔
