رمضان۔۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن
*قرآن مجید* اور *ہم*
بے حد ضروری ہے کہ ہم *"اپنی بُک اپنے لیے"* پڑھیں اور سمجھیں۔
تاکہ
ہم اپنا دُرست استعمال جٙان سکیں
*پارہ* 11
.... *يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ قَدۡ جَآءَتۡكُم مَّوۡعِظَةٌ مِّن رَّبِّكُمۡ وَشِفَآءٌ لِّمَا فِي ٱلصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحۡمَةٌ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ ° قُلۡ بِفَضۡلِ ٱللَّهِ وَبِرَحۡمَتِهِۦ فَبِذَٰلِكَ فَلۡيَفۡرَحُواْ هُوَ خَيۡرٌ مِّمَّا يَجۡمَعُونَ*
*(سورة یونس : 58 - 57*
لوگو تمہارے رب کی طرف سے نصیحت اور دلوں کی بیماری کی شفا اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت آپہنچی ، کہہ دو کہ (یہ کتاب) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت ( سے نازل ہوئی) ہے تو چاہیے کہ لوگ اس سے خوش ہوں یہ اس سے کہیں بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں
*يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ* کہہ کر تمام انسانیت سے خطاب کیا جا رہا ہے۔۔۔
*موعظة* سے مراد قرآن ہے ۔۔۔
قرآن کو موعظة کیوں کہا جارہا ہے ؟
موعظة (و ع ظ) ۔۔ نصیحت
▪️ بھلائی اور نیکی کی یاد دہانی جو بہت اخلاص اور پراثر طریقے پر ہو۔۔
دلوں کو نرم کرنے والی۔۔۔ دلوں پر اثر کرنے والی۔۔۔۔ اور دلوں پر اترنے والی
قرآن شفاء ہے
(دل کی بیماریوں کے لیے)
قرآن نصیحت ہے
*سب انسانیت کے لئے*
قرآن ہدایت ہے
قرآن رحمت ہے
*مومنین کے لیے*
ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنے دل کی شکایت کی کہ مجھے سینے میں تکلیف ہے۔۔۔ فرمایا: کہ قرآن پڑھو کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے *شفاء لما فی الصدور*
قرآن شفاء ہے اسکے لیے جو سینوں میں ہے دلوں میں کیا کیا ہے ۔۔۔؟
دلوں میں بہت سی بیماریاں ہیں۔۔۔
جسمانی بیماریاں بھی
اور روحانی بیماریاں بھی
بغض۔۔۔ حسد ۔۔۔۔ کینہ۔۔۔۔ نفرت ۔۔۔غم۔۔۔ غصہ۔۔۔ ریاکاری اور سب سے بڑھ کر *ڈپریشن*
ان بیماریوں کا حل موجود ہے دلوں کے بنانے والے نے۔۔۔ دلوں کا حال جاننے والے نے بتا دیا ہے قرآن شفا ہے ان بیماریوں کے لئے جو دلوں میں ہیں*
لیکن قرآن کب شفا بنے گا۔۔۔ ؟
جیسے دوا لینے/پینے سے ہی شفا ہوتی ہے نا ۔۔۔ جب تک ہم دوا کو اپنے اندر نہیں انڈلیں گے ۔۔۔ تب تک دوا ہمیں فائدہ نہیں دے گی تو اسی طرح قرآن کو گلے میں لٹکانے۔۔۔اس کو غلاف میں رکھنے سے شفاء نہیں ہو گی ۔۔۔
بلکہ
*شفاء کے لیے قرآن کو پڑھنا اور عمل کرنا ضروری ہے۔۔۔*یاد رکھیں کہ دوا صرف اس وقت فائدہ مند ثابت ہوتی جب اس کو *صحیح مقدار* میں اور *ریگولر* لیا جائے
ضرورت کس بات کی ہے ۔۔؟
۔۔۔قرآن کو یقین سے پڑھا جائے اور
۔۔۔سچے طالب بن کے قرآن پڑھیں
قرآن اللہ کا فضل اور اللہ کی رحمت ہے
اللہ کا فضل کیا ہے..؟
*فضل*۔۔۔ ہر وہ چیز جو حق سے زیادہ ہو ۔۔۔ جو زائد از ضرورت ہو اللہ تعالیٰ کا فضل، اس کا احسان۔۔۔۔ یہ قرآن ہے
اور اللہ کی رحمت کیا ہے۔۔؟
رسول اللہ ﷺ کی سنت۔۔۔طریقہ۔۔۔۔ آپ ﷺ کا عمل کرکے دکھانا یہ سب ہمارے لئے رحمت ہے
اس فضل اور رحمت کو پاکر مومنین کا کیا رویہ ہونا چاہیے؟
خوشی کا۔۔ اطمینان کا۔۔۔سکون کا
قرآن بندے اور اس کے رب کے براہ راست تعلق کا ذریعہ ہے۔۔۔ یہ تعلق بندے کو سب لوگوں سے بے نیاز کر دیتا ہے۔۔۔۔ انسان اپنے ہر دکھ ، پریشانی اور غم میں صرف اپنے رب کی طرف دیکھتا ہے۔۔۔۔ اور قرآن سے جڑ کے حقیقی معنوں میں بندہ اطمینان اور سکون محسوس کرتا ہے قرآن ہی ہے جو مرنے کے بعد قبر میں بھی اور حشر میں بھی ایک خوبصورت ساتھی کی صورت میں موجود ہو گا۔۔۔۔ اور ہر جمع کی ہوئی چیز یہاں ہی رہ جائے گی۔۔۔قرآن بہتر ہے ان تمام چیزوں سے جو لوگ جمع کرتے ہیں
*کرنے کا کام*
اپنی زندگی اور وقت کی قیمت جانیں ۔۔۔اور انہیں قرآن سیکھنے اس پر عمل کرنے اور اس کے ساتھ گہرا تعلق بنانے میں لگا دیں
*ان شاءاللہ تعالیٰ*
🛣رمضان المبارک میں راستے آسان کر دیے جاتے ہیں ... رمضان نزول قرآن کا ماہ ہے۔۔۔ اس ماہ سے قرآن کے ساتھ 💪 مضبوط تعلق کا آغاز کریں اور بعد بھی اپنے اس تعلق کو ختم نہ ہونے دیں !!!
*ان شاءاللہ تعالیٰ*
🌧رمضان↩۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔↪قرآن🌧
Tags
Tafseer Quran
