Quran for me Para 17


رمضان۔۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن

*قرآن مجید* اور *ہم*

 بے حد ضروری ہے کہ ہم *"اپنی بُک اپنے لیے"* پڑھیں اور سمجھیں۔

تاکہ

ہم اپنا دُرست استعمال جٙان سکیں

17 پارہ

 *....يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسۡتَمِعُوۡا لَهٗ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ لَنۡ يَّخۡلُقُوۡا ذُبَابًا وَّلَوِ اجۡتَمَعُوۡا لَهٗ‌ ؕ وَاِنۡ يَّسۡلُبۡهُمُ الذُّبَابُ شَيۡـئًـا لَّا يَسۡتَـنۡـقِذُوۡهُ مِنۡهُ‌ ؕ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالۡمَطۡلُوۡبُ ۞*
 *سورة الحج : 73*

اے لوگو ! ایک مثال بیان کی گئی ہے، سو اسے غور سے سنو ! بیشک وہ لوگ جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو،وہ ہرگز نہیں پیدا کر سکتے ایک مکھی ۔ خواہ وہ اسکے لیے جمع ہو جائیں اور اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے وہ اسے اس سے چھڑا نہ پائیں گے۔ کمزور ہے (ان سے)  مانگنے والا اور وہ بھی جس سے مانگا گیا۔

 *اللہ تعالیٰ* نے آیت مبارکہ میں ایک زبردست مثال بیان کی ہے ۔۔۔ باطل معبودوں کی حقیقت کو کھولنے کے لیے۔۔  

  *مثال سے بات اس لیے سمجھائی*

تاکہ ایک کم عقل ۔۔۔۔۔عام سمجھ بوجھ رکھنے والا انسان بھی بات کو سمجھ جائے 
 
 *من دون اللہ سے کیا مراد ہے؟*

اللہ کے سوا ہر وہ چیز جس کو پکارا جائے۔ *من دون اللہ* ہے ۔۔۔۔

*صرف اللہ تعالی خالق ہے* اور باقی سب اسکی تمام مخلوق من دون اللہ ہے۔

چاہے وہ سورج ہو یا کوئی ستارہ 

چاہے وہ آگ ہو یا بہشتی دروازہ۔

چاہے وہ گائے ہو یا زندہ /مردہ انسان 

چاہے وہ غوث اعظم ہو یا گنج بخش 

چاہے وہ علی مشکل کشا ہو یا پنجتن پاک ۔۔۔۔

 *تو کیا ایک بَاشعُور نڈر مُسلم کو یہ زیب دیتا ہے۔؟*

 نہیں... بالکل نہیں قطعا نہیں 


 *اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز پر قادر ہے*

صرف وہی دعائیں سنتا ہے۔
 صرف وہی اولاد دیتا ہے۔۔۔
صرف وہی بیماریاں دور کرتا ہے۔۔۔
صرف وہی ہمارا رازق ہے ۔۔۔ 
صرف وہی مشکل کشا ہے 
صرف وہی حاجت روا ہے  
صرف اور صرف وہی ہمارا سب کچھ ہے 
____________________

پھر آج انسانوں کی اکثریت 

غیر اللہ سے دعا مانگتی ہے۔۔۔
 ان کے آگے ہاتھ پھیلاتی ہے۔۔۔ 
انکے لیے سجدے اور رکوع کر رہی ہے۔۔۔ 

*اَستَغفِرُاللہ* 
_____________________
   *آیت مبارکہ میں* 

اللہ تعالیٰ نے ایک زبردست مثال بیان کی ہے۔۔لیکن۔۔۔اگر کوئی اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہ مانے تو یہ الگ بات ہے
*اللہ فرماتا ہے* کہ باطل معبود تو مکھی جیسی چھوٹی اور معمولی چیز ۔۔۔ تک نہیں بنا سکتے ۔۔۔ بنانا تو دور کی بات اگر مکھی ان سے کچھ لے اُڑے، تو وہ  مکھی سے واپس لانے پر بھی قادر نہیں ۔۔ 

 *پھر لوگوں کی عقل کو کیا ہو گیا ہے۔؟*

 لوگ جھوٹے معبودوں سے دعائیں مانگتے ہیں۔اور انہی سے ڈرتے ہیں 

 *یقین جانیں اگر* 

باطل معبود ۔۔ سبکے سب مل بھی جائیں ۔۔۔ 

اور اپنی ساری طاقت لگا دیں  
 
ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں  

باہم ۔۔۔اپنی بھرپور کوشش کریں
*پھر بھی۔۔۔وہ باطل قوّتیں*
مکھی جیسی ادنی   مخلوق۔۔۔ نہیں بنا سکتیں 
تو جو ایسی ادنی چیز بنانے پر قدرت نہیں رکھتے وہ بڑی اعلیٰ چیز کیا بنا سکیں گے۔۔۔ وہ دوسروں کی مرادیں کیسے پوری کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔ 

*وہ معبود بننے کے حقدار قطعاً نہیں ۔۔۔۔*

۔۔۔۔۔ *لہذا* 
اپنا آپ ۔۔۔۔صرف اور صرف ایک اللہ کے حوالے کریں ۔

رمضان المبارک میں راستے آسان کر دیے جاتے ہیں۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی صحیح معرفت عطا فرمائے۔۔۔اور ہم صرف اور صرف اپنے حقیقی معبود کے آگے ہی جھکیں ۔۔
*آمین یارب العالمین*


 *کرنے کے کام*

 صرف ایک اللہ کی عبادت کریں۔ اور۔۔۔اسی واحد لاشریک سے مانگیں 

*إِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسۡتَعِينُ*

یہ دعا کثرت سے پڑھیں 
*اَللهُ اَللهُ رَبِّیْ لَا اُشْرِکُ بِهِ شَیْئًا۔*
الله، الله ہی میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔

ہمیشہ یاد رہے  

*قُلۡ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحۡيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِين*
بیشک میری نماز ،میری قربانی میری زندگی اور میری موت صرف اللہ کے لیے ہے اور وہی ۔۔۔۔تمام العالمین کا رب ہے۔

دعا ہے اللہ تعالی رمضان المبارک میں ہم سب کو ہر ظاہری باطنی شرک سے پاک کر دے ۔
*آمین یا رب العالمین*


رمضان۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form