*تیسرا پارہ*
*خلاصہ!*
*اس پارے میں دو حصے ہیں:*
۔بقیہ سورۂ بقرہ
۔ابتدائے سورۂ آل عمران
دو روشن سورتیں سورہ البقرہ اور سورہ آل عمران قیامت کے دن سائبانوں کی شکل میں یا پرندوں کی شکل میں آئیں گی اور اپنے پڑھنے والوں کے حق میں سفارش کریں گی۔
(پہلا حصہ) سورۂ بقرہ کا بقیہ حصہ-------:
۔دو بڑی آیتیں (آیت الکرسی ، آیت مداینہ)
۔دو نبیوں کا ذکر.
۔صدقہ اور سود
۔ ”آیت الکرسی“
آیت نمبر 255 ”آیت الکرسی“ ہے جو فضیلت میں سب سے بڑی ہے، ۔
”آیت الکرسی“: قرآن کی سب سے عظیم آیت ہے۔ اس میں اللہ کی بہت ساری صفات بیان کی گئی ہیں۔
اس آیت میں اللہ کے 5 نام ہے اور 26 صفات ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے اس کو موت کے علاوہ کوئی اور چیز جنت میں جانے سے نہیں روک سکتی"۔
"جو شخص رات کو سونے سے پہلے پڑھتا ہے وہ رات بھر شیطان کے شر سے محفوظ رہتا ہے"۔
آیت 257
اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا حامی و مددگار ہے۔
۔ دو نبیوں کا ذکر:
ایک حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نمرود سے مباحثہ اور احیائے موتٰی کے مشاہدے کی دعاء۔(آیت 258)مفہوم
دوسرے عزیر علیہ السلام جنھیں اللہ تعالیٰ نے سوسال تک موت دے کر پھر زندہ کیا۔
(آیت 259)مفہوم
صدقہ کے آداب
اللہ کی رضا کے لئے صدقہ دینے اور دکھاوے کے لئے صدقہ دینے والے کا ذکر:(آیت 260۔۔۔۔)مفہوم
آیت 275:
صدقہ اور سود
بظاہر صدقے سے مال کم ہوتا ہے اور سود سے بڑھتا ہے، مگر در حقیقت صدقے سے بڑھتا ہے اور سود سے گھٹتا ہے۔
سود کے لین دین سے روکا گیا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سود کھانے والا، اس کو کھلانے والا، اس کی گواہی دینے والا، اس کا معاملہ لکھنے والا سب پر لعنت ہے۔
سود اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ہے
آیت 282
دوسری ”آیتِ مداینہ“ جو مقدار میں سب سے بڑی آیت ہے اس میں تجارت اور قرض مذکور ہے۔
جب بھی قرض کا لین دین کریں تو اُس کو لکھ لینا چاہیے۔
آیت 285-286
سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی بہت فضیلت ہے
"عرش کے نیچے خزانے سے دی گئیں"۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس نے رات کے وقت سورہ البقرہ کی آخری دو آیات پڑھی وہ اس کے لیےکافی ہو جائیں گی۔
اور یہ معراج کے موقعہ پر عطا کی گئیں۔
(دوسرا حصہ) سورۂ آل عمران کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں درج ذیل باتیں ہیں:
۔ سورۂ بقرہ سے مناسبت:
مناسبت یہ ہے کہ دونوں سورتوں میں قرآن کی حقانیت اور اہل کتاب سے خطاب ہے۔ سورۂ بقرہ میں اکثر خطاب یہود سے ہے جبکہ آل عمران میں اکثر روئے سخن نصاری کی طرف ہے۔
آیت 8 :
دعا:
ربنا لا تزغ قلوبنا بعد اذ ھدیتنا ۔۔۔۔۔
دین پر استقامت کی دعا کرنا ۔۔
آیت 14
لوگوں کے لیے مرغوبات نفس، عورتیں، اولا د، سونے چاندی کے ڈھیر، چیدہ گھوڑے، مویشی اور زرعی زمینیں بڑی خوش آئند بنا دی گئی ہیں،--------------- ﴿۱۴﴾
ان چیزوں کی محبت فطری محبت ہے ان میں مشغول ہو کر اللہ تعالی کو نہ بھول جائیں۔
آیت 17
جنت والوں کی صفات۔۔
صبر کرنے والے
سچے،راست باز
فرمانبردار
اللہ کے راستے میں خرچ کرنے والے
رات کی آخری گھڑیوں میں استغفار کرنے والے
آیت31
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت/ اتباع کا فائدہ۔۔
اللہ کی محبت کا ملنا
گناہوں کی بخشش کا ذریعہ
آیت 38:
صالح اولاد کے لئے دعا
رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنۡ لَّدُنۡكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۚ اِنَّكَ سَمِيۡعُ الدُّعَآءِ
"پروردگار! اپنی قدرت سے مجھے نیک اولاد عطا کر تو ہی دعا سننے والا ہے"
اللہ تعالیٰ کی قدرت کے چار قصے
پہلا قصہ جنگ بدر کا ہے، تین سو تیرہ نے ایک ہزار کو شکست دے دی۔
دوسرا قصہ حضرت مریم علیہ السلام کے پاس بے موسم پھل کے پائے جانے کا ہے۔
تیسرا قصہ حضرت زکریا علیہ السلام کو بڑھاپے میں اولاد عطا ہونے کا ہے۔
چوتھا قصہ حضرت عیسی علیہ السلام کا بغیر باپ کے پیدا ہونے، بچپن میں بولنے اور زندہ آسمان پر اٹھائے جانے کا ہے۔
آیت55
عیسی علیہ السلام جسم اور روح سمیت آسمان پر اٹھا لیے گئے۔
آیت 85
دین اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہ کیا جائے گا۔۔۔
(اے اللہ ہمارے دلوں کو دین پہ ثابت قدم رکھ۔ يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك)
آیت 91
کفر اختیار کرنا کل قیامت کے دن شدید حسرت کا باعث ہو گا۔اور دنیا کی نعمتیں کام نہ آئیں گی۔
مناظرہ ، مباہلہ اور مفاہمہ:
اہل کتاب سے مناظرہ ہوا، پھر مباہلہ ہوا کہ تم اپنے اہل و عیال کو لاؤ، میں اپنے اہل و عیال کو لاتا ہوں، پھر مل کر خشوع و خضوع سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے ہیں کہ ہم میں سے جو جھوٹا ہے اس پر خدا کہ لعنت ہو، وہ تیار نہ ہوئے تو پھر مفاہمہ ہوا، یعنی ایسی بات کی دعوت دی گئی جو سب کو تسلیم ہو اور وہ ہے کلمۂ ”لا الہ الا اللہ“۔
۔ انبیائے سابقین سے عہد:
انبیائے سابقین سے عہد لیا گیا کہ جب آخری نبی آئے تو تم اس کی بات مانو گے، اس پر ایمان لاؤ گے اور اگر تمھارے بعد آئے تو تمھاری امتیں اس پر ایمان لائیں۔
*تیسرے پارے کا خلاصہ مکمل ہوا*
Tags
Summary Quran
