Youm Wisal Hazrat Fatima(RA)


رمضان 3 یوم وصال سیدہ فاطمتہ الزہرا رضی اللہ عنھا

*یوم وصال 3 رمضان*

جناب رسول کریمﷺ کے وصال کو چھ ماہ ہی گزرے تھے کہ آپﷺ کی محبوب ترین بیٹی لاڈلی بیٹی وہ بیٹی جس کیلئے اپﷺ نے فرمایا اَلفَاطِمَۃ سَیِدَۃُنِّسَاء اَھَلُ اْلجَنَّۃ
فاطمہؓ جنت کی عورتوں کی سردار ہے
جناب رسول کریمﷺ کی وہ بیٹی جسکے لئے آپﷺ نے فرمایا میری فاطمہؓ پوری امت کی خواتین کی سردار ہیں
جناب رسول کریمﷺ کی وہ بیٹی جسکے لئے محبوب کائناتﷺ نے فرمایا فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ھے
جس بیٹی کیلئے آپﷺ نے فرمایا جس نے فاطمہؓ کو تنگ کیا اس نے مجھ رسول اللہﷺ کو تنگ کیا اور جس نے مجھ رسول اللہﷺ کو تنگ کیا اس نے اللہ رب العزت کو تنگ گیا اور جس نے اللہ رب العزت کو تنگ کیا اللہ اسکو جلد پکڑ میں لائیگا وہ پاک دامن بیٹی وہ پاکباز بیٹی بیمار ہوئیں اور کچھ ہی دن بیماری کی حالت میں گزرے تھے کہ موت کے متعلق اصول خداوندی کے تحت 3 رمضان کو دنیا سے رخصت ہوگئیں
آہ۔۔۔۔۔۔آج اُس خاتون جنت کا یوم وفات یے جسکے لئے آقا مدنی جناب رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا کہ پوری دنیا میں خواتین کیلئے حضرت مریمؑ اور حضرت امی عاٸشہ صدیقہؓ اور سیدہ فاطمہؓ کی تقلید ہی کافی ہے
حضرت فاطمہؓ نے وفات سے قبل خلیفہ اول افضل البشر بعد الانبیا جناب ابوبکر صدیقؓ کی بیوی حضرت اسماءؓ بنت عمیس سے فرمایا میری وفات کے بعد مجھے غسل دینا چناچہ سیدہ فاطمہؓ کو وفات کے بعدحضرت اسماء بنت عمیسؓ حضرت سلمیؓ اور ام ایمن ؓ نے خاتون جنت حضرت فاطمہؓ کو غسل دیا
سیدہ فاطمہؓ کی نماز جنازہ پڑھانے کا وقت آیا تو نماز جنازہ کیلئے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت علی المرتضیؓ سے فرمایا آگے تشریف لائیں اور جنازہ پڑھائیں لیکن میں قربان جاؤں حضرت علیؓ کے حضرت ابوبکر صدیقؓ سے محبت پر کہ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ اے ابوبکرؓ آپ خلیفہ رسول ﷺ ہیں میں آپؓ کی موجودگی میں جنازہ پڑھانے کے لیے کیسے آگے بڑھ سکتاہوں
حضرت علیؓ کے ان الفاظوں نے قیامت تک کے انسانوں کیلئے مسلہ سمجھادیا کہ جب تک ابوبکر صدیقؓ موجود ہیں تب تک نماز چاہے جنازے کی ہو یاپھر نماز پنجگانہ یا امت محمدیہﷺ کی راہنمائی ہو امامت و خلافت پر حق صرف صدیق اکبرؓ کا ہے لھذا آپ تشریف لائیں اورجنازہ پڑھائیں پھر خلیفہ وقت جناب ابوبکر صدیقؓ نے خاتون جنت ۔۔رسول اللہﷺ کی لخت جگر حضرت فاطمہؓ کا جنازہ پڑھایا ۔ نماز جنازہ کے بعد سیدہ فاطمہؓ کووصیت کی مطابق رات کو ہی جنت البقیع میں دفن کیا گیا
آج کے دن وہ بیٹی دنیا سے رخصت ہوئی جسکی تربیت رسول اللہﷺ نے فرمائی جسکے لئے میرے نبیﷺ نے فرمایا فاطمہؓ میرے جگر کا ٹکڑا ہے آج وہ ہستی دنیاسے رخصت ہوئی جسکے لئے امی عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آپﷺ کی چال ڈھال میں بول چال میں صورت اور سیرت میں سب سے زیادہ مشابہت میں فاطمہؓ کو پایا
آج اُس خاتون کو قبر میں اتارا گیا کہ آپﷺ نے فرمایا کہ کل قیامت کا دن ہوگا ایک منادی آواز لگائیگا کہ لوگو اپنی نظریں نیچی کرلو یہاں سے محمد الرسول اللہﷺ کی بیٹی فاطمہؓ کا گزر ہونیوالا ہے پھر 70 ہزار فرشتوں کے ساتھ فاطمة الزھرا کا گزر ہوگا
سیدہ فاطمة الزاھراؓ کاکھانہ پینا۔ اٹھنا بیٹھنا۔
سونا جاگنا۔ بولنا چلنا بچپن جوانی۔ بصورت بیٹی و بصورت بیوی اور بصورت ماں پوری کائنات کی عورتوں کیلئے بہترین نمونہ ہے 

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form