Summary Para 2


*دوسرا پارہ*
 *خلاصہ*
اس پارے میں،
۔تحویل قبلہ
۔آیت بر اور ابوابِ بر
۔ قصاص کا حکم
روزے کی فرضیت
حج کا ذکر
۔ قتال کی فرضیت
۔ طلاق کے مسائل
۔قصۂ طاعون
۔قصۂ طالوت

۔تحویل قبلہ:
ہجرت مدینہ کے بعد سولہ یا سترہ ماہ تک بیت المقدس قبلہ رہا ، آپ ﷺ کی چاہت تھی کہ خانہ کعبہ قبلہ ہو، اللہ تعالیٰ نے آرزو پوری کی اور قبلہ تبدیل ہوگیا۔

۔آیتِ بِر اور ابوابِ بر:
لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ ۔۔۔۔ (البقرۃ:۱۷۷) یہ آیتِ بر کہلاتی ہے، اس میں تمام احکامات عقائد، عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاق اجمالی طور پر مذکور ہیں، آگے ابواب البر میں تفصیلی طور پر ہیں:
۔صفا مروہ کی سعی۔
۔مردار، خون، خنزیرکا گوشت اور جو غیر اللہ تعالیٰ کے نامزد ہو ان کی حرمت۔
۔قصاص۔
۔وصیت
۔روزے۔
۔اعتکاف۔
۔حرام کمائی۔
۔قمری تاریخ۔
۔جہاد ۱۰۔حج ۱۱۔انفاق فی سبیل اللہ تعالیٰ ۱۲۔ہجرت ۱۳۔شراب اور جوا ۱۴۔مشرکین سے نکاح ۱۵۔حیض میں جماع ۱۶۔ایلاء ۱۷۔طلاق ۱۸۔عدت ۱۹۔رضاعت ۲۰۔مہر ۲۱۔حلالہ ۲۲۔مطلقہ سے پیغامِ نکاح۔

-قصاص کا حکم
ا ے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہارے لیے قتل کے مقدموں میں قصاص کا حکم لکھ دیا گیا ہے -----------﴿۱۷۸﴾
۔روزے کی فرضیت
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم پر روزے فرض کر دیے گئے، جس طرح تم سے پہلے انبیا کے پیروؤں پر فرض کیے گئے تھے اس سے توقع ہے کہ تم میں تقویٰ کی صفت پیدا ہوگی ﴿۱۸۳﴾
۔حج کا ذکر
اللہ کی خوشنودی کے لیے جب حج اور عمرے کی نیت کرو، تو اُسے پورا کرو --------- ﴿۱۹۶﴾﴿۱۹۷﴾
۔قتال کی فرضیت
تم پر لڑنا فرض کیا گیا ہے ------------﴿۲۱۶﴾
۔طلاق کے مسائل
جو لوگ اپنی عورتوں سے تعلق نہ رکھنے کی قسم کھا بیٹھے ہیں--------﴿۲۲۶﴾﴿۲۲۷﴾﴿۲۲۸﴾
۔قصۂ طاعون:
کچھ لوگوں پر طاعون کی بیماری آئی، وہ موت کے خوف سے دوسرے شہر چلے گئے، اللہ تعالیٰ نے (دو فرشتوں کو بھیج کر) انھیں موت دی (تاکہ انسانوں کو پتا چل جائے کہ کوئی موت سے بھاگ نہیں سکتا) کچھ عرصے بعد اللہ نے (ایک نبی کے دعا مانگنے پر) انھیں دوبارہ زندگی دے دی۔
۔قصۂ طالوت:
طالوت کے لشکر نے جالوت کے لشکر کو باوجود کم ہونے کے اللہ تعالیٰ کے حکم سے شکست دے دی۔
*دوسرے پارے کا خلاصہ مکمل ہوا۔*

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form