Quran for me Para 23


رمضان۔۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن

*قرآن مجید* اور *ہم*

 بے حد ضروری ہے کہ ہم *"اپنی بُک اپنے لیے"* پڑھیں اور سمجھیں۔

تاکہ

ہم اپنا دُرست استعمال جٙان سکیں

*پارہ* 23

 *اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّهٖ فَوَیْلٌ لِّلْقٰسِیَةِ قُلُوْبُهُمْ مِّنْ ذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ*

*سورة الزمر: 22*

 تو کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا ہے، سو وہ اپنے رب کی طرف سے ایک روشنی پر ہے؟ پس ان کے لیے ہلاکت ہے جن کے دل اللہ کی یاد کی طرف سے سخت ہیں، یہ لوگ صریح گمراہی میں ہیں۔


*شرح صدر* کا مفہوم ۔۔۔۔!!!

 *اسلام کے لئے سینہ کھول دینے* کا مطلب یہ ہے کہ

 اسلام کے سچے دین ہونے کا دل میں اس طرح یقین پیدا ہو جائے جس میں کسی قسم کے شک و شبہ کی گنجائش باقی نہ رہے

 اور

 انسان اس راہ میں پیش آنے والی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے اس طرح آمادہ ہوجائے کہ اس سے پیچھے ہٹنا اسے کسی قیمت پر گوارا نہ ہو

*یاد رکھیں*

 *شرح صدر* اللہ تعالیٰ ہی کی توفیق سے نصیب ہوتا ہے

*۔۔۔۔ مگر یہ توفیق اللہ تعالیٰ صرف اسی شخص کو دیتا ہے۔۔۔۔۔* 

*جو خود بھی حق بات کو قبول کرنے پر آمادہ ہو*

*فَهُوَ عَلٰى نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّهٖ*.....

 *نور کون سا ۔۔۔۔۔۔؟؟* 

 *نَوْرٍ* یعنی *روشنی سے مراد* 

*اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ کتاب کا نور*

 جو زندگی کے ہر میدان میں اور ہر موڑ پر درست راہ دکھاتا ہے

*رسول اللہ کی سنت کا نور*

 جنہوں نے اللہ کے احکام کو عملی جامہ پہنا کر اپنے آپ کو امت کے سامنے نمونہ کے طور پر پیش فرمایا

*ایمان ۔۔۔ بصیرت اور فراست کا نور*

جو صرف کسی چیز کے ظاہر کو نہیں بلکہ اس کے باطن کو بھی دیکھنے کی صلاحیت دیتا ۔۔  معاملات کے انجام ونتائج تک پہنچنے کی صلاحیت دیتا ہے 

تو  ایسے شخص کے لئے دنیا میں ماحول کی کتنا ہی غیرموافق کیوں نہ ہو۔۔۔۔


وہ اپنا نور سے بھرا دل لیے نیکی کے کام ڈھونڈ لیتا ہے۔  
اسکی آنکھیں کھلی ہوتیں ہیں وہ مواقع سے فائدہ اٹھا لیتا ہے  
 
 *یہ ایسا شخص ہے* ۔۔۔۔

  جس کا اللہ تعالیٰ نے *سینہ بھی اسلام کے لئے کھول* دیا ہو اور وہ *اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ روشنی* میں نہایت سکون و اطمینان کے ساتھ اللہ کے راستہ پر گامزن ہے

  *دوسری طرف وہ شخص ہے*

 جس کے دل میں حق بات (قرآن۔۔۔اللہ کا ذکر) سنتے ہی *گھٹن* پیدا ہو جاتی ہے

  ناگواری کے اثرات اس کے چہرہ پر نمودار ہونے لگتے ہیں

 اس کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس کا دل پتھر کی طرح سخت  ہوتا ہے

🏴 تو اس دل میں۔۔۔۔۔!!

▪️ خیر کا ایک قطرہ بھی نہ گھس سکتا ہو
▪️ نہ کوئی نصیحت اثر کرتی ہے
▪️ نہ کبھی اللہ کی یاد کی توفیق نصیب ہوتی ہے

🖤 *یہ سخت گٹھن والا دل۔۔۔۔!!*

▪️اپنے ہی نفس کی پیروی کرتا ہے
▪️ اپنے آباء کی رسوم اور تقلید کرتا ہے 

اور یوں تاریکیوں میں بھٹکتا پھرتا ہے

 ❓ *کیا یہ دونوں انجام کے لحاظ سے ایک جیسے ہوسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔؟؟*

❌نہیں بالکل نہیں۔۔۔۔  قطعاً نہیں❌

🗒️ *کرنے کے کام* 

1️⃣  دعاؤوں کا خوب خوب اہتمام کیجئے

 *رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي* ۝ وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي ۝ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي ۝ يَفْقَهُوا قَوْلِي ۝

*اے میرے رب! میرا سینہ کھول دے*۔ اور میرا کام آسان کر دے۔ اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔ تاکہ وہ میری بات سمجھ سکیں

2️⃣رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَیْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً اِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۝

اے ہمارے رب! تو ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کراور اپنے پاس سے ہمیں رحمت عطا فرما۔ بلاشبہ تو ہی سب کچھ عطا کرنے والا ہے

3️⃣ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّسَارِیْ نُوْرًا وَّفَوْقِیْ نُوْرًا وَّتَحْتِیْ نُوْرًا وَّاَمَامِیْ نُوْرًا وَّخَلْفِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا وَّفِیْ لِسَانِیْ نُوْرًا وَّعَصَبِیْ نُوْرًا وَّلَحْمِیْ نُوْرًا وَّدَمِیْ نُوْرًا وَّشَعْرِیْ نُوْرًا وَّبَشَرِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ فِیْ نَفْسِیْ نُوْرًا وَّاَعْظِمْ لِیْ نُوْرًا، اللّٰهُمَّ اَعْطِنِیْ نُوْرًا

اے الله ! ڈال دے میرے دل میں نور ، میری آنکھوں میں نور ،میرے کانوں میں نور ،میرے دائیں نور ، میرے بائیں نور ، میرے اوپر نور ، میرے نیچے نور ، میرے آگے نور ، میرے پیچھے نور اور بنا دے میرے لیے نور ، میری زبان میں نور اوربنا دے میرے پٹھے نورانی ،میرا گوشت نورانی، میرا خون نورانی، میرے بال نورانی ، میری جلد نورانی اور ڈال دے میرے نفس میں نور اور بڑھا دے میرے لیے نور، اے الله! مجھے نور عطا فرما۔

*آمین یارب العالمین*

🛣️رمضان المبارک میں راستے آسان کر دیے جاتے ہیں ...  اللہ تعالیٰ 

*آمین یارب العالمین*   


🌧رمضان↩۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔↪قرآن🌧

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form