*حائضہ شب قدر کی طاق راتوں میں کیا کرے*
جیسا کہ آپ جانتی ہیں شب قدر میں عبادت کا ثواب 83 سال 4 مہینوں سے زیادہ ہے
*حائضہ حالت حیض میں کیا نہیں کر سکتی*
_نماز نہیں پڑھ سکتی
_روزہ نہیں رکھ سکت
*حائضہ حالت حیض میں ںشب قدر سے کیا نیکیاں کر کے فائدہ اٹھا سکتی ہے*
* حائضہ شب قدر میں کثرت سے اللّٰہ تعالٰی کا ذکر کرے*
_ درودشریف کا ورد کرے
_ تیسرا کلمہ کا ورد کرے
_ دعائیں کثرت سے کرے جو آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے مسنون ہیں،اور قرآن میں ربنا سے آتی ہیں
_ کثرت سے استغفار کرے
*حائضہ شب قدر میں کثرت سے صدقہ کرے*
_ان طاق راتوں میں صدقہ کرے کا ثواب 1000 مہینوں سے افضل ہے یعنی 83 سال 4 مہینوں سے بھی زیادہ ہے
_حائضہ دنیا میں نعمتیں پانے کے لیے اور آزمائشوں سے بچنے کے لیے صدقہ کرے
_آخرت میں جنت پانے کے لیے صدقہ کریں
*حائضہ قران وحدیث کی کتابیں پڑھ سکتی ہے*
_قران کا ترجمہ پڑھ سکتی ہے
_قرآن کی تفسیر پڑھ سکتی ہے
_حدیث کی کتابیں پڑھ سکتی ہے
_قران کی تلاوت سن سکتی ہے
_قران و حدیث کا لیکچر دے سکتی ہے
_قران و حدیث کا لیکچر سن بھی سکتی ہے
*حائضہ لیلتہ القدر میں دعا مانگ سکتی ہے*
_کثرت سے دنیا و آخرت کی دعا کرے
_جنت مانگے
_جہنم سے پناہ مانگے
_ آسان حساب کی دعا مانگے
*جنت میں جگہ بنانے والے کلمات*
ہر انسان جنت میں جانے کی خواہش رکھتا ہے، آج میں آپ کو کچھ ایسے اذکار بتاؤں گی جس سے آپ جنت میں اپنی ذاتی پراپرٹی بنا سکتے ہیں، اس پراپرٹی کے کاغذات آپ کے نام کے بنیں گے
*جنت میں گھر بنانے والی سورۃ*
حضرت معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے 10 بار سورۃ الاخلاص پڑھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے لیے جنت میں ایک محل بنا دیا جاتا ہے ( احمد)
*جنت میں گھر بنانے والی دعا*
رَبِّ ابِْنِ لِيْ عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ
اے میرے رب! میرے لیے اپنے ہاں جنت میں ایک گھر بنا
سورت تحریم آیت 11
*جنت میں درخت لگانے والے کلمات*
سُبْحَانَ اللّٰهِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ،
اللہُ اَکْبَرْ، لَا اِلَهَ اِلّاَ اللّٰهُ
اے اللّٰہ تو پاک ہے،تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں،اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے سبحان اللہ، الحمد للہ، اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ پڑھا، ان میں سے ہر ایک کے بدلے جنت میں درخت لگا دیا جاتا ہے
(ابن ماجہ)
*جنت میں کھجور کا درخت لگانے والا کلمہ*
*سُبْحَانَ الْعَظِيْم وَ بِحَمْدِهِ*
اے اللہ تو اپنی عظمت کے ساتھ پاک ہے
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جس نے سبحان اللہ العظیم وبحمدہ پڑھا، اس کے لیے جنت میں ایک کھجور کا درخت لگا دیا جاتا ہے ( ترمذی)
*جنت کے دروازے سے داخل ہونے والا اور جنت کے خزانے والا کلمہ*
*لَٓا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَا بِاللہِ*
نہیں ہے نیکی کرنے کی طاقت یا گناہوں سے بچنے کی مگر اللہ کی توفیق سے
حضرت قیس بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے باپ نےمجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے لیے ان کے پاس بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور میں اس وقت نماز پڑھ چکا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قدم سے مجھے ٹھوکر لگائی اور فرمایا کیا میں تمہیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ نہ بتاؤں، میں نے عرض کیا کیوں نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لا حول و لا قوه الا بالله ( ترمذی)
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لا حول و لا قوة الا بالله جنت کا خزانہ ہے ( بخاری، مسلم )
* جنت مانگو ، اس دعا سے ضرور ملے گی*
*اَلَلھُمَّ اِنِّيْ اَسْٔلُكَ جَنَّةُ الْفِرْدُوسٔ وَ اَعُوْذُبِكَ مِنَ النَّار*
اے اللہ میں تجھ سے جنت الفردوس کا سوال کرتی ہوں اور جہنم کے عذاب سے پناہ مانگتی ہوں
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص تین مرتبہ اللہ سے جنت کا سوال کرتا ہے تو جنت کہتی ہے اللہ! اس کو جنت میں داخل کر دے، اور جو شخص تین مرتبہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے اے اللہ اس کو جہنم سے بچا لے (ابن ماجہ)
یہ کچھ کلمات ہیں جن کو پڑھنے سے ہم جنت میں تھوڑی سی جگہ کے وارث بن جاتے ہیں، اب ہماری مرضی ہے ہم جنت میں کس دروازے سے داخل ہونا چاہتے ہیں، جنت میں کتنے گھر بنانا چاہتے ہیں، اور کتنے کھجور کے باغات چاہتے ہیں اور کتنے درخت چاہتے ہیں
* آج ہمارے پاس وقت ہے،ہم جنت میں اپنے لیے جگہ بنا سکتے ہیں،دنیا میں گھر بنانے کے لیے اور باغات لگانے کے لیے ہم اتنی محنت کرتے ہیں،گھر پھر بھی قسمت سے ملتا ہے جنت میں آسانی سے مل سکتا ہے*
*مغفرت کی دعا*
*رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُالرّٰحِمِیْنَ*
اے میرے رب ! بخش دے اور رحم فرما اور تو رحم کرنے والوں میں بہترین ہے۔
المؤمنون :118
*لیلتہ القدر میں یہ دعا پڑھنی مسنون ہے*
حضرت عائشہ سے روایت میں نے پوچھا" یا رسول اللّٰہ صلی علیہ وسلم اگر میں شب قدر پا لوں تو کون سی دعا پڑھوں؟ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہو" یا اللہ! تو معاف کرنے والا ہے ،معاف کرنا پسند کرتا ہے،لہذا مجھے معاف فرما ( ترمذی)
*اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ*
اے ﷲ! بے شک تو معاف کرنے وال اہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، پس مجھے معاف کر دے
یہ دعا آپ سب 5 طاق راتوں میں کثرت سے پڑیں
*یہ دعا آج کی رات پڑھنا ایسا ہے جیسے یہ دعا آپ نے ایک بار 83 سال 4 مہینے مسلسل پڑھی*
*روحانی اور جسمانی بیماریوں سے شفا کی دعا*
*اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِوَالْكَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَالْھَرَمِ وَ الْقَسْوَةِ وَ الْغَفْلَةِ وَ الْعَیْلَةِ وَ الذِّلَّةِ وَالْمَسْكَنَةِ وَاَعُوْذُبِكَ مِنَ الْفَقْرِ وَالْکُفْرِ وَالْفُسُوْقِ وَالشِّقَاقِ وَالنِّفَاقِ وَالسُّمْعَةِ وَالرِّیَاءِ وَاَعُوْذُبِكَ مِنَ الصَّمَمِ وَالْبَكَمِ وَالْجُنُوْنِ وَالْجُذَامِ وَالْبَرَصِ وَسَیِّئِ الْاَسْْقَامِ*
اے ﷲ! میں عاجزی اور سستی، بزدلی اور بخل، انتہائی بڑھاپے اور سخت دلی ، غفلت اور تنگ دستی، ذِلّت اور ناداری سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور محتاجی، کفر ، نافرمانی، مخا لفت، منافقت، بری شہرت اور ریاکاری سے میں تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں بہرہ ہونے، گونگا ہونے، پاگل پن، کوڑھ، برص اور تمام بری بیماریوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ (حاکم)
*دین کا علم حاصل کرنے کی دعا*
*اَللّٰھُمَّ فَقِّھْنِیْ فِی الدِّیْن*ِ
اے ﷲ! مجھے دین کی سمجھ عطافرما
( بخاری)
*قیامت کے دن آسان حساب کی دعا*
*اَللّٰھُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا*
اے ﷲ! میرے حساب کو آسان فرمائے (حاکم)
*دین پر ثابت قدم رہنے کی دعا*
*یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّت قلبیْ عَلٰی دِیْنِک*َ
اے دِلوں کو پھیرنے والے !میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ (ترمذی)
*اللہ کی اطاعت کرنے کی دعا*
*یَامُصرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قَلْبِیْ عَلٰی طَاعَتِکَ*
اے دِلوں کو پھیرنے والے ! میرے دل کواپنی اطاعت پر پھیر دے (مسلم)
*ہدایت کی دعا*
*اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاَعِذُّنِیْ مِنْ شَرٍّ نَفْسِیْ*
اے ﷲ! میرے دل میں ہدایت ڈال دے ،اور مجھے میرے نفس کی برائی سے بچا (ترمذی)
*موت کی سختی سے بچنے کی دعا*
*اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَسَکَرَاتِ الْمَوْت*
ِ
اے ﷲ! موت کی سختیوں اور اُس سے طاری ہونے والی بے ہوشیوں میں میری مدد فرما ( ترمذی)
*لوگوں سے بے پروا ہونے کی دعا*
*اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْھُدٰی وَالتُّقٰی وَالعَفَافَ وَالْغِنٰی*
اے ﷲ!بے شک میں تجھ سے ہدایت، پرہیزگاری ،عفت اور (لوگوں سے )بے پرواہی مانگتا ہوں (مسلم)
*نیک اعمال کرنے کی دعا*
*اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْقًا طَیِّبًا وَ عَمَلًا مُتَقَبَّلًا*
اے ﷲ!میں تجھ سے نفع دینے والے علم،اور پاکیزہ رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتاہوں ( مشکٰوۃ)
*رزق نہ ختم ہونے والی دعا*
*اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ اَوْسَعَ رِزْقِکَ عَلَیَّ عِنْدَ کِبَرٍ سِنِّیْ وَانْقِطَاعِ عُمُرِیْ*
اے ﷲ!مجھ پر میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک اپنا رزق کشادہ رکھنا (حاکم)
*رزق حلال کھانے کی دعا*
*اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغنِنیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاک* َ
اے ﷲ!میری کفایت کر اپنے حلال کردہ کے ساتھ ،اپنے حرام کردہ سے (بچاکر)میری کفایت کر اور مجھے اپنے فضل سے اپنے سوا ہر کسی سے بے پرواہ کردے (ترمذی)
*مشکل کام کو آسان کرنے کی دعا*
*اَللّٰهُمَّ لَاسَھْلَ اِلاَّ مَاجَعَلْتَهُ سَھْلًا وَاَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ سَھْلًا اِذَا شِئْتَ*
اے ﷲ ! کوئی کام آسان نہیں مگر جسے تو آسان کر دے اور جب تو چاہتا ہے ،مشکل کو آسان کر دیتا ہے۔(صحیح ابن حبان)
*والدین کے لیے دعا*
*رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِیْ صَغِيْرًا*
اے میرے رب!میرے ( والدین ) پر رحم فرما، جس طرح انہوں نے مجھے بچپن میں پالا تھا۔ (الاسراء :24)
*اولاد پانے کی دعا*
*رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَيْرُالْوٰرِثِيْنَ*
اے میرے رب ! مجھے اکیلا(بے اولاد) نہ چھوڑ اور تو ہی بہترین وارث ہے ( الأنبیاء : 89)
*یہ سب کام حائضہ کر سکتی ہے،اللہ ہم سب کو نیکیاں کرنے کو توفیق دیں آمین*
Tags
Issues
