Dua


*بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم*

* یارب ھم سب کو ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھ*

*سُبْحَانَ اللہِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَاءِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الأَرْضِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا بَيْنَ ذٰلِكَ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا هُوَ خَالِقٌ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَالْحَمْدُ لِلهِ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلَا إِلٰهَ إِلا اللّٰهُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلا بِاللهِ*

*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓی إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*

* لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدَ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ سُبْحَانَ اللهِ ، وَالْحَمْدُ للهِ ، ولَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ ، وَاللهُ أَكْبَرُ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ العَلِيِّ الْعَظيِمِ ، ربِّ اغْفِرلِي*

*اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے اسکا کوئی شریک نہیں اسی کے لیے تمام بادشاہت اور تعریف ہے اور وہ تمام چیزوں پر مکمل قدرت رکھتا ہے ، اللہ پاک ہے اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں اللہ سب سے بڑا ہے اللہ کی مدد کے بغیر کسی کو قوت اور اختیار حاصل نہیں ، بہت بلند بڑا ہے*

*یا رب العالمین*
ھمیں اپنے اس دن کے عذاب سے بچالے جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھا کھڑا کرے گا

* یا ارحم الراحمین*
تیری رحمتوں کے خاص نزول کا مہینہ ھم پر سایہ فگن ہے آج پھر تیرے فضل سے الحمدللہ ھمیں رمضان المبارک  کا *جمعہ  نصیب ہوا  ہے*  
*سبحان اللہ العظیم وبحمدہ*
اللہ تمام تر عظمت اور بڑائی تیرے لیے ہی ہے تیرے ھم جتنے بھی شکر کریں کم ہیں کہ تو نے ھمیں زندگی میں ایک بار پھر یہ فضیلت والے دن اور رات عطا فرماۓ
اللہ ھمارے اس خیر کے وقت میں برکت کثیر عطا کر۔رمضان کے جتنے ایام باقی رہ گۓ ہیں ان میں جو جو خیر اور بھلاٸیاں آپ نے رکھی ہیں وہ سب ہمیں عطا فرما دیجیے۔

یارب 
تیرے نام کے ساتھ ھم تجھ پر توکل کرتے ہیں تیری مدد کے بغیر نیکی کرنے کی اور گناہ سے بچنے کی طاقت نہیں
اللہ ھمیں ہمت طاقت دے کہ ھم فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوافل کا بھی اہتمام کریں اور ھمیں تہجد کہ جس میں تیری رحمتوں کی بارش ہورہی ہوتی ہے  ھمیں تیرا قربِ نصیب ہو اور ھم تیری رحمتوں کے سائے میں ہوں 

* اللہ رب العزت*
 بچالے ھمیں تمام مخلوقات کے شر سے کہ تو ہی بچا سکتا ہے ھم  مکمل طور پر بے بس ہیں کسی چیز پر ھمارا اختیار نہیں !
اختیار کُل کا مالک تو ہی ہے تو جو چاہے کرسکتا ہے 
اللہ اس راستے پر چلنے میں ھماری مدد کر جو تیری طرف آتا ہو 
ھمیں بھٹکنے سے محفوظ رکھ 
اللہ شیطان کا کوئی وار ھم پر نہ چلے وہ بری طرح ناکام ہوجائے 
اللہ ھمیں ، ھمارے ازواج کو اور ھماری نسلوں تک کو ہر قسم کے شر اور فساد سے محفوظ رکھ 
اللہ کُل امت مسلمہ کو اپنی رحمتوں اور حفاظت کے مضبوط حصار میں لے لے 
جو بھی کسی بھی طرح کی مشکل میں گرفتار ہے اللہ مشکل سے نکال کر عافیت نصیب کر

* یا ارحم الراحمین*
 ھمیں قائم الیل اور صائم النہار بنادے
  
* یا اللہ رب ذوالجلال والاکرام*
 ھماری ساری دعائوں کو جو ھمارے حق میں بہترین ہیں انہیں اپنی بارگاہ میں 
مقبول و منظور فرمالے
جو دعائیں *رسول ﷺ* نے ھمارے لیے مانگی ہیں وہ ساری کی ساری دعائیں ھمارے لیے قبول فرمالے
اور
جن سے *رسول ﷺ* نے پناہ مانگی ہے ھمیں بھی ان سے پناہ دے دے 
*اپنے خصوصی فضل وکرم سے*

*اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ  وَلِلمُؤمِنِينَ وَالمُؤمِنَات وَالمُسلِمِينَ وَالمُسلِمَات اَلاَحيَاءِ مِنهُم وَالاَموَات رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ  السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَاَلحِقنَابِالصَّالِحِين*
*آمیـن‎ یَا رَبَّ العَالَمِین* 

*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ* 

*اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
_______
*السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته*
____
*نصیحت*
*فَفِرُّوْۤا اِلَى اللہ*
*اللہ کی طرف دوڑو ۔۔۔۔*
تو کیا خیال ہے ؟
*سوچنے کی بات نہیں ! عمل کی ضرورت ہے تو پھر لگادیں دوڑ !!.....*

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form