Precious prayers


*وہ قیمتی دعائیں جو آپ کو شب قدرمیں اور ہمیشہ مانگنی چاہئے۔*

شب قدر چونکہ عبادتوں والی رات ہے، فیصلے والی رات ہے، عطا کئے جانے والی رات ہے، سلامتی والی رات ہے، ہرخیر وبھلائی والی رات ہے، کثرت سے فرشتے اترنے والی رات ہے، مبارک رات ہے،رحمت ومغفرت والی رات ہے۔

اسی مناسبت سے ذیل میں چندمخصوص دعائیں دی جارہیں ہیں تاکہ ہرمسلمان ان راتوں میں اس کا اہتمام کریں!یقینااگردعاقبول ہوگئی تو دنیاوآخرت کی زندگی مزے میں گزرجائے گی۔

۔سب سے پہلے اورسب سے زیادہ اپنے اوراپنی اولاد کے لئے نماز ی بننے کی دعا کریں کیونکہ اکثر لوگ بعدرمضان بے نمازی بن جاتے ہیں:
’’ *رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنا وَتَقَبَّلْ دُعاءِ*‘‘ اے میرے رب! تومجھے اورمیری اولاد کو نمازی بنادے!اے میرے رب تو میری دعاقبول کرلے۔(ابراہیم:40)

۔نیکی کے بعدگناہ کی طرف لوٹنے سے بچنے کی دعاکریں کیونکہ عموما رمضان کے بعدایساہوتاہےکہ لوگ نیکیوں سے دورکرگناہوں میں ملوث ہوجاتے ہیں:
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْحَوْرِ بَعْدَ الْكَوْرِ* اے اللہ میں اس بات سے پناہ مانگتاہوں کہ ایمان کے بعدکفر،اطاعت کے بعدمعصیت، خیرکے بعدشر،نیکی کے بعدبرائی کے طرف لوٹوں۔(مسلم:1343،صحیح ابن ماجہ للألبانی:3888)

۔ہدایت کے بعدگمراہیت کی طرف جانے سے بچنے کی دعاکریں:
*رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ* اے ہمارے رب!ہمیں ہدایت دینے کے بعدہمارے دل ٹیڑھے نہ کردے اورہمیں اپنے پاس سے رحمت عطافرما، یقیناتوہی بہت بڑی عطادینے والاہے۔(اٰل عمران:8)

۔نیکی پر استقامت کی دعاکریں!کیونکہ اکثر لوگ بعدرمضان نیکیوں کو چھوڑدیتے ہیں:
’’ *يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ اللَّهُمَّ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ*‘‘اے دلوں کے الٹ پلٹ کرنے والے اے رب العالمین تو میرے دل کو اپنے دین پر قائم ودائم رکھ۔(الصحیحۃ:2091)
یا
’’ *يَا مُصَرِّفَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى طَاعَتِكَ*‘‘اے دلوں کے پھیرنے والے اپنی اطاعت وبندگی پر مجھے قائم رکھ۔(مسنداحمد:9052،وصححہ الالبانیؒ فی تحقیق ظلال الجنۃ:231)

۔ رمضان کے روزے ہمارے اوپراسی لئے فرض کئے گئے ہیں کہ ہم متقی بن جائیں لہذااللہ سے اپنے لئے تقوی وہدایت کی دعا مانگیں:
’’ *اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى*‘‘اے اللہ! میں تجھ سے اپنی ہدایت اوراپنی پرھیزگاری اوراپنی پاکدامنی اوراپنی بے نیازی کا سوال کرتاہوں۔(مسلم،صحیح ابن ماجہ للألبانی:3832)

یا پھر یہ دعامانگیں یادونوں یادکرلیں اوردونوں ہی دعاؤں کا پڑھاکریں:

’’ *اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا*‘‘اے اللہ!میرے نفس کو تقوی وپرہیزگاری عطافرمااوراسے پاک کردے،توہی سب سے بہتراسے پاک کرنے والاہے،توہی اس کاولی اورمالک ہے۔(مسلم:2722)

۔دنیامیں اعمال صالحہ بجالانے اورآخرت کی بھلائی کی دعامانگیں:
’’ *رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ*‘‘ اے ہمارے رب! تومجھے دنیامیں نیکی دے (یعنی اعمال صالحہ کی توفیق دے)اورآخرت میں بھی بھلائی سے نوازاورمجھے جہنم کی آگ سےبچالے۔(البقرۃ:201)

۔اپنی زندگی میں نیکیاں زیادہ کرنے کی دعامانگیں:
’’ *اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا مَعَاشِي وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي فِيهَا مَعَادِي وَاجْعَلْ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِي فِي كُلِّ خَيْرٍ وَاجْعَلْ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ*‘‘اے اللہ!تومیرے دین کو درست فرمادے جومیرااصل سہاراہے،اورمیری دنیادرست فرمادے جس میں میری روزی روٹی ہے،اورمیری آخرت درست فرمادے جہاں میرالوٹناہے، اورمیری زندگی کوہرنیک کام میں اضامے کا باعث بنااورموت کو میرے لئے ہرشرسے راحت حاصل کرنے کا باعث بنا۔(مسلم:2720)

۔اس وقت دنیا کے جو حالات ہیں موجودہ وباکی وجہ سے ہرانسان اپنی صحت وتندرستی کو لےکرپریشان ہے اورڈراہوااورسہماہواہے اسی لئے اپنے لئے ان راتوں میں اس دعا کوضروربالضرورمانگ لیں جسے آپﷺ سب سے افضل دعاقراردیا :
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْمُعَافَاةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ*۔(الصحیحۃ للألبانیؒ:1523/1138) یعنی اے اللہ میں تجھ سے دنیاوآخرت کی صحت وعافیت کا سوال کرتاہوں۔

۔کروناجیسی خطرناک وباؤں سے حفاظت کی دعامانگیں:جیساکہ ہم اس بات سے اچھی طرح واقف ہے کہ اس کروناوبانے پوری دنیاکو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے،دن بدن یہ بیماری بڑھتی جارہی ہےاسی لئے اللہ سے اپنے لئے ہربیماری اوروباسے بچالینے کی بھیک مانگیں،اسی لئے اس دعاکو ان راتوں میں نہ بھولیں:
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ البَرَصِ،وَالْجُنُونِ،وَالْجُذَامِ،وَمِنْ سَيِّئِ الْأَسْقَامِ*. (ابوداؤد:1554۔صحیح)
اے اللہ میں برص ،پاگل پن اورکوڑھ اوراسی طرح ہرطرح کے بری اورخطرناک بیماریوں سے تیری پناہ پکڑتاہوں۔

۔استغفارکے اس دعاکو ہرگزہرگزنہ بھولیں:
اس دعاکے بارے میں آپﷺ نے فرمایاکہ جو اس دعاکو تین بارپڑھے گا اس کے سارے گناہ معاف کردئے جائیں گے ’’ *أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ*‘‘ یعنی میں بخشش طلب کرتاہوں اس ذات سے جس کےعلاوہ کوئی معبودبرحق نہیں،وہی زندہ اورسب کو قائم رکھنے والاہے اورمیں اسی کی طرف رجوع کرتاہوں۔
(ألصحیحۃ للألبانی:2727)
ملاحظہ: شب قدرکی مخصوص دعا’’ *اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعَفُ عَنِّي*‘‘ کا اہتمام کرنانہ بھولیں۔

اپیل: یہ دعائیں دوسروں تک بھی پہنچائیں اورہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یادرکھیں

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form