Summary Para 24


 *چوبیسواں پارہ*
 *خلاصہ*

 *اس میں تین حصے ہیں:*
*سورۂ زمر*(بقیہ حصہ)
*سورۂ مؤمن* (مکمل)
 *سورۂ حم السجدہ* (ابتدائی حصہ)

 *_سورۂ زمر کے بقیہ حصے میں کئی باتیں ہیں:*

اللہ کی ربوبیت کا بیان
(آسمان و زمین تمام کائنات کا خالق صرف اللہ ہی ہے اس کے قائل تمام انسان ہیں)
اللہ کی رحمت کی وسعت کا بیان
(انسان کو کبھی بھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیئے)
 جہنمیوں اور جنتیوں کے جہنم اور جنت میں داخل ہونے کی کیفیت کا بیان۔

 *_سورۂ مؤمن میں کئی باتوں کا بیان ہے:*

مومن کا بیان
( جب موسیٰ علیہ السلام ​کے قتل کی سازش فرعون کے دور میں ہو رہی تھی تو ایک مومن جو اپنے ایمان کو چھپائے ہوئے تھا اس نے کہا *اتقتلون رجلاان یقول ربی اللہ* اس فرعون اور اس کے درباریوں کو موسیٰ علیہ السلام کے قتل سے ڈرایا اور کہا کہ اس کا انجام بہت برا ہو گا)
 فرعون کے کبر و غرور کا بیان ہے کہ اس نے اللہ کو دیکھنے کی نا پاک جسارت کرتے ہوئے ہامان کو ایک محل کی تعمیر کا حکم دیا
 اللہ سے اعراض کرنے والوں کی سزا کا بیان ہے *سید خلون جھنم د اخرین*
انسان کی تخلیق کا بیان
(انسان کبھی مٹی تھا پھر نطفہ بنا پھر علقہ بنا پھر بچہ بنا پھر جوان ہوا پھر بوڑھا ہوا پھر مرا)

 *_سورۂ حم السجدة میں کئی باتیں ہیں:*

 آسمان وزمین​ کی تخلیق
(اللہ نے زمین اور اس کے اندر کی ساری چیزیں چار دنوں میں بنائیں اور آسمان دو دن میں بنایا)
کا فروں کی شرارت کا ذکر کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن پاک کی تلاوت کرتے تو یہ لوگ شور مچاتے
تاکہ لوگ تلاوت قرآن مجید نہ سن سکیں
 داعی کا بیان کہ اس سے بہتر بات کسی کی نہیں ہو سکتی اور اسے کون سا اسلوب استعمال کرنا چاہیے اس کا بیان ہے۔
*چوبیسویں پارے کا خلاصہ مکمل ہوا۔

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form