Beautiful Dua


یا اللّٰہ !
ہمارے دل اس دنیا میں نا چاہتے ہوۓ بھی کھو جاتے ہیں.
کبھی کوئی کام آ جاتا ہے،
کبھی بچہ رو پڑتا ہے،
کبھی کسی کی ضرورت پوری کرنے میں تیری یاد دل سے نکل جاتی ہے.
کبھی بہت عزم سے قرآن لے کے بیٹھتے ہیں تو کہیں اچانک اٹھنا پڑ جاتا ہے،
یا اللّٰہ !
*یا اللّٰہ المٶمن*
ہمارا کامل ایمان ہمیں عطا کر کے اس کو سنوار دیجئے.

*یا اللّٰہ الفتاح*
ہم رات کو تہجد نہیں پڑھ پاتے آپ ہمیں معاف کر دیجیے.
اور ہدایت کے خاص دروازے کھول دیجیے.

*یا اللّٰہ الودود*
ہمارے دلوں میں ہمارے رشتوں کا احساس محبت اجاگر کر دیجیے.
اور سب سے بڑھ کر اپنی محبت ڈال دیجیے.
آپ اپنی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہر شے سے بڑھا دیجیے.
اور اطاعت آسان کر دیجیے.

*یا اللّٰہ آپ الرحمان ہیں*
*الرحیم ہیں*
*الغفور ہیں*
آپ ہمیں بار بار بار بار معاف کر دیجیے.

*یا اللّٰہ الحیی القیوم*
ہمارے ہاتھ جب بے ساختہ گناہ کی طرف بڑھنے لگیں تو آپ ان کو تھام کر اپنے راستے پر موڑ دیجئے گا.

*یا اللّٰہ الوھاب*
آپ اپنا ہدایت اور تقویٰ کا تحفہ ہمیں عطا کر دیجئے.
اور پھر ہمیں اس کو سنبھالنے کی توفیق دے دیجئے. تاکہ ہم اس کی نا قدری نا کریں رمضان کے بعد بھی.

*یا اللّٰہ !*
*آپ الٰہ ہیں*
ہمارے دلوں سے چھوٹے چھوٹے بچھڑوں کی محبت نکال دیجیے.
ہمیں بنی اسرائیل کی طرح ان بچھڑوں کو معبود نہ بنانے دیجیے گا.

 *یا اللّٰہ !*
 ہم ہر صورت میں خطا کار ہیں.
 ہر بار ناشکری ناقدری کر جاتے ہیں.
 ہمیں معاف کر دیجیے. 

*یا اللّٰہ المھیمن*
ہمیں روز قیامت رسوا نہ کریے گا.

*یا اللّٰہ الرزاق* 
ہمیں اپنے خاص خزانوں سے ایمان کاملہ کی دولت دیجیے.

*یا اللّٰہ !*
آپ قادر ہیں مردہ کو زندہ کرے پر.
 آپ ہمارے دل کی بنجر زمین پر ایمان کا پودا پھر سے اُگا دیجیے. اور اس کی حفاظت کیجیے

*یا اللّٰہ !*
یہ دعا بھی آپ کی خاص توفیق سے کرنی نصیب ہوئی ہے.

 اسے قبول کیجیے
 *ربنا تقبل منا*
 
*یا اللّٰہ البدیع*
 آپ تو کسی بھی چیز کو وجود دے سکتے ہیں جن کی اولاد کا کوئی نشان نہیں ان کو فرمانبردار اولاد کی نعمت دیجیے.
ان کے دلوں کو ہمت دیجیے. 

*یا اللّٰہ الشافی* 
جن کے پیارے بیمار ہیں ان کو اپنے پاس سے ایسی شفا دیجیے جو کامل ہو اور ذرا بھی بیماری نہ چھوڑے.

*یا اللّٰہ العفو* 
ہم آپ کے پیارے ناموں سے آپ سے دعا کرتے ہیں.
 آپ قبول کیجیے.
اور عطا کیجیے. 
ہمیں معاف کر دیجیے.

یا اللّٰہ! 
ہم سے بار بار بھٹکنے کا گناہ ہو جاتا ہے، نہیں کرنا چاہتے. 
قرآن سے دوستی کی نیت کرتے ہیں لیکن پھر اس کو کھولتے نہیں ہیں.
اسی طرح رمضان کے دو عشرے بیت گئے .
لیکن

*یا اللّٰہ الواحد* 
*یا اللّٰہ الاحد*
*یا اللّٰہ القھار*
*یا اللّٰہ الخالق* 
ہمیں اس بار گناہ میں جانے سے بچا لیجیے.
 ہمیں بھٹکنے نہ دیجیے.
دنیا کے ہمارے غموں میں ہمیں تھام لیجیے.
اور  ہر غم سے زیادہ اس سوچ میں ڈال دیجیے کہ آخرت کا غم ہی اصل غم ہے
وہی اصل کامیابی ہے.
اسی کی تیاری کرنی ہے.
ہمیں معاف کر دیجئے.
ہمیں یکسو کر دیجیے.
*اللّٰہ !* 
*یا اللّٰہ !* 
*یا ربی !* 
*رب اغفرلی* 
*اللھم اغفرلی*

آمين ثم آمین یا رب العالمین

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form