Quran for me Para 09


رمضان۔۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن
 *قرآن مجید* اور *ہم*
 بے حد ضروری ہے کہ ہم *"اپنی بُک اپنے لیے"* پڑھیں اور سمجھیں۔تاکہ ہم اپنا دُرست استعمال جٙان سکیں

 *پارہ* 09

.... *إِنَّمَا ٱلۡمُؤۡمِنُونَ ٱلَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ ٱللَّهُ وَجِلَتۡ قُلُوبُهُمۡ وَإِذَا تُلِيَتۡ عَلَيۡهِمۡ ءَايَٰتُهُۥ زَادَتۡهُمۡ إِيمَٰنًا وَعَلَىٰ رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُونَ ° ٱلَّذِينَ يُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَمِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ يُنفِقُونَ ° أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ حَقًّاۚ لَّهُمۡ دَرَجَٰتٌ عِندَ رَبِّهِمۡ وَمَغۡفِرَةٌ وَرِزۡقٌ كَرِيمٌ*

*(سورة الانفال : 4 - 2*

مومن تو وہ ہیں ہے کہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہین تو ان کا ایمان اور بڑھ جاتا ہے اور وہ اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں ° وہ جو نماز پڑھتے ہیں اور جو مال ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ° یہی سچے مومن ہیں اور ان کے لیے ان کے رب کے پاس بخشش اور عزت والا رزق ہے


 *سچے مومن کون ہوتے ہیں؟*

اللہ تعالیٰ کے ذکر سے جن کے دل:
کانپ اٹھتے ہیں
 پگھل جاتے ہیں
*اور جب وہ قرآن کی آیات سنتے ہیں:*

ان کا ایمان بڑھ جاتا ہے
وہ اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں
اور نماز قائم کرتے ہیں
اور اللہ کے دیئے ہوئے میں سے خرچ کرتے ہیں

*اللہ کا ذکر اس طرح سے دلوں میں جذب ہوتا ہے کہ مومنوں کی حالت بدلتی ہے۔۔۔ ان کو اطمینان نصیب ہوتا ہے* اپنے دلوں کا جائزہ لیجیے کہ کلام سنتے ہوئے ہمارے دلوں کا کیا حال ہوتا ہے؟
ہمارے دل کی سختی ویسے ہی رہتی ہے اور ہم آیات سے ایسے گزر جاتے ہیں جیسے عام سی بات ہو *جبکہ سچے اور پکے مومن*
 آیات سن کر ڈر جاتے ہیں
 آیات کا اثر قبول کرتے ہیں
آیات سے ان کے یقین میں اضافہ ہوتا ہے
ان کا عمل بہتر ہوتا ہے
ان کا اخلاق بہتر ہوتا ہے
دل کی حالت نہ بدلے تو کیا کریں؟؟
حل موجود ہے
           دعا
اللہ تعالیٰ سے قلب سلیم مانگیں ۔۔ سلامت اور صحت مند دل کی دعا کیجئے۔۔۔ ایسا دل جو اللہ کے ذکر سے کانپ اٹھے۔۔۔۔  اللہ تعالی سے دعا کیجیے کہ اللہ تعالی ہمارے ایمان کو بڑھائے

اور جاننا چاہتے ہیں کہ اس کا انعام کیا ہے؟؟

 *سچے مومنوں کے لیے*

بہت سے درجات ہیں اور ان کے لئے بڑی بخشش ہے بہت عزت والا رزق ہے جب ایمان بڑھے گا 
 تو عمل میں تبدیلی آئے گی اور جتنا جتنا ایمان بڑھے گا  اتنے اتنے درجات بھی بلند ہونگے۔۔ 
 اللہ تعالیٰ کی طرف سے مغفرت کا وعدہ ہے ۔۔۔ اور باعزت رزق کا بھی*ان شاءاللہ تعالیٰ*

  *اللہ سے دعا ہے* کہ ہمارے دلوں کو اس قابل کر دے کہ وہ بہترین طور پر قرآن کو اپنے دل میں جذب کر سکیں تا کہ ہمارا ایمان اور زیادہ مضبوط ہو۔۔۔

 *آمین یارب العالمین*

رمضان المبارک میں راستے آسان کر دیے جاتے ہیں اپنے دل کی سلامتی کے لیے دعا کرتے رہیں

 *دل کی سلامتی کی دعا*

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْأَلُكَ الثَّبَاتَ فِی الْأَمْرِ وَالْعَزِیْمَةَ عَلَی الرُّشْدِ،وَأَسْأَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ وَأَسْأَلُكَ شُکْرَ نِعْمَتِكَ وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ *وَأَسْأَلُكَ قَلْبًا سَلِیْمًا وَلِسَانًا صَادِقًا* وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَیْرِ مَا تَعْلَمُ وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ اِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ

اے الله! بے شک میں تجھ سے دین میں ثابت قدمی اور ہدایت میں پختگی کا سوال کرتا ہوں اور میں تجھ سے تیری رحمت کو واجب کرنے والے اور تیری مغفرت کو لازم کرنے والے امور کا سوال کرتا ہوں،میں تجھ سے تیری نعمتوں کا شکر ادا کرنے اور اچھے انداز میں عبادت کرنے کا سوال کرتا ہوں، *میں تجھ سے سلامت دل اور سچی زبان کا سوال کرتا ہوں*، اور میں تجھ سے ہر اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جسے تو جانتا ہے اور ہر اس برائی سے تیری پناہ میں آتا ہوں جو تیرے علم میں ہے اور تجھ سے ان (تمام گناہوں) کی بخشش کا سوال کرتا ہوں جو تیرے علم میں ہیں ،بے شک تو غیبوں کو خوب جاننے والا ہے

*آمین یارب العالمین*   


رمضان۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form