Quran for me Para 15


رمضان۔۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن

 *قرآن مجید* اور *ہم*

 بے حد ضروری ہے کہ ہم *"اپنی بُک اپنے لیے"* پڑھیں اور سمجھیں۔

تاکہ

ہم اپنا دُرست استعمال جٙان سکیں

15 پارہ

 *......وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعۡبُدُوٓاْ إِلَّآ إِيَّاهُ وَبِٱلۡوَٰلِدَيۡنِ إِحۡسَٰنًاۚ إِمَّا يَبۡلُغَنَّ عِندَكَ ٱلۡكِبَرَ أَحَدُهُمَآ أَوۡ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَآ أُفٍّ وَلَا تَنۡهَرۡهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوۡلًا كَرِيمًا ° وَٱخۡفِضۡ لَهُمَا جَنَاحَ ٱلذُّلِّ مِنَ ٱلرَّحۡمَةِ وَقُل رَّبِّ ٱرۡحَمۡهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا*
*سورة بنی اسرائیل: 23-24*
اور تیرے رب نے صاف صاف حکم دیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ احسان کرو۔ اگر تمہاری موجودگی میں ان میں سے ایک یا یہ دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے آگے اف تک نہ کہنا اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے بازو پست رکھے رکھنا اور دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی

*آیت مبارکہ* سے دو چیزیں سامنے آرہی ہیں
 اللہ کی عبادت
 والدین کے ساتھ اچھا سلوک

*'لاتعبدو" کہہ کر ہر باطل کی نفی کر دی۔۔۔*

تو صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے ۔خواہ جسمانی عبادت ہو یا مالی۔۔۔اور پھر
 
*والدین کے ساتھ احسان کرنا*

*کیا پتا چلا۔؟*

اللہ تعالیٰ کے بعد بندوں میں سب سے بڑا حق والدین کا حق ہے۔۔۔ اس لئے ہمارے احسان کے سب سے زیادہ حقدار بھی ہمارے والدین ہی ہیں 

سیدنا ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا ۔۔میرے اچھے سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے ؟فرمایا۔۔تمہاری ماں ۔پوچھا اس کے بعد کون رسول اللہﷺنےفرمایا تمہاری ماں۔اس نے پھر پوچھا اس کے بعد کون؟ آپ ﷺنےفرمایا تمہاری ماں۔اس نے پوچھا اس کے بعد کون ہے ؟ آپ ﷺنےفرمایا:پھر تمہارا باپ ۔
(رواہ البخاری 5971)

قرآن کریم میں کئی مقامات پر اللہ تعالی نے اپنی عبادت کے ساتھ ساتھ والدین کے ساتھ احسان کرنے کا حکم دیا ہے

*احسان کیا ہے۔؟*

*احسان* کا لفظ حسن سے نکلا ہے اور حسن کہتے ہیں خوبصورتی کو گویا احسان سے مراد ایسا معاملہ ہے جو خوبصورتی اور عمدگی والا ہو والدین کے ساتھ اچھا معاملہ ہو اور ماں باپ کو نہ صرف ان کے حق سے بڑھ کر دیا جائے بلکہ ان کی زیادتیوں اور ناراضگیوں کے باوجود ان سے اچھا سلوک اور اچھا رویہ رکھا جائے

*یہ سب کچھ کیسے ہو۔؟ اور اسکا طریقہ کیا ہے۔؟*

دیکھتے ہیں کہ احسان کی عملی صورتیں کونسی ہیں۔؟

احسان کرنے کا پہلا طریقہ ماں باپ کی *شکر گزاری* ہے

اپنی زبان اور رویے سے شکرگزاری کا اظہار کریں *یاد رکھیں*

   شکر گزاری دل میں دوسروں کے لیے اچھے خیالات کے پیدا ہونے اور ان کے خلاف دل میں موجود بدگمانیوں کو دور کرنے کا نام ہے_  *شکوہ شکایت سے پرہیز کریں*شکوہ شکرگزاری کا مخالف ہے۔۔۔ شکوہ محبت کو کاٹنے والا ہے۔۔۔ اس سے تعلق بگڑتا ہے

*تو کیا کریں۔؟*

دل میں جب بھی منفی خیالات آنے لگیں تو فوراً مثبت باتوں اور احسانات کو یاد کریں والدین کو خوش رکھنے کی پوری کوشش کریں

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ کی خوشنودی والد کی خوشنودی میں ہے اور اللہ کی ناراضگی والد کی ناراضگی میں ہے۔ 
(رواہ الترمذی1899)

*تو پتا چلا کہ* 

والدین کی طرف سے کوئی تکلیف پہنچے تو بھی اپنے طور پر انہیں خوش رکھنے کی کوشش کی جائے ان کو خوش کرنے کے لئے خدمت کرنا بھی بہت ضروری ہے۔۔۔ خصوصاً جب وہ بوڑھے ہو جائیں اور ہماری خدمت کے محتاج بھی ہوں

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "وہ آدمی ذلیل ہو پھر ذلیل ہو پھر ذلیل ہو" لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کون آدمی؟ فرمایا: وہ آدمی جس نے ماں باپ کو بڑھاپے کی حالت میں, کسی ایک کو یا دونوں کو پایا پھر ان کی خدمت کر کے جنت میں داخل نہ ہوا. (صحیح مسلم)

تو والدین کے ساتھ عاجزی سے پیش آئیں ۔۔۔ انکے ساتھ شفقت کا معاملہ کرتے ہوئے اپنے انداز میں عاجزی پیدا کریں  ۔۔کندھے جھکے ہوں ۔۔۔

 اللہ تعالی کو بھی عاجز بندے پسند ہیں اور جو خصوصا اپنے والدین  کے لئے عاجزی کرتے ہیں والدین کے ساتھ ادب و احترام کا معاملہ کرنا چاہیے اور ان کے ساتھ محبت کا اظہار  بھی کرنا چاہیے والدین کے ساتھ نرمی کے ساتھ گفتگو کرنی چاہیے...

   *یاد رکھیں*

اف کہنا بیزاری کی علامت ہے والدین کی اطاعت اور فرمانبرداری کرنی چاہیے.... ان کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے۔
 اور سب سے بڑھ کر ان کے لیے دعاؤوں کا اہتمام کرنا چاہیے
اور ان کے ساتھ حسن سلوک ان کی زندگی تک محدود نہ ہو بلکہ ان کی *وفات کے بعد* بھی جاری رہنا چاہیے

ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہیں
ان کی طرف سے صدقہ خیرات کریں
والدین کے کیے گئے وعدے ، وصیتیں، نذر   (شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے مانی ہوئی نذر) اور انکے قرض کی ادائیگی کریں
والدین کے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ حسن سلوک کریں

*یہ بھی بات یاد رکھیں* 

والدین تو والدین ہیں چاہے رضاعی ہوں چاہے، سسرالی  یا سوتیلے اور پھر اپنے روحانی والدین کے ساتھ بھی حسن سلوک کرتے رہیں

*کرنے کی کام*

 والدین کے ساتھ بہترین معاملہ کیجیئے 
 والدین کو سلام کرنے میں پہل کریں ۔۔۔۔ان کا حال احوال پوچھ لیں۔۔۔ان سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔۔۔۔تحفے تحائف بھی دیں۔۔۔ ان کے بلانے پر فورا جواب دیں۔۔۔ان کے کھانے پینے کا۔۔۔ ان کے لباس کا خیال رکھیں 
اور
ان کے لیے خوب خوب دعا کرتے رہیں

*ان شاءاللہ تعالیٰ*

رمضان المبارک میں راستے آسان کر دیے جاتے ہیں ... اللہ تعالی ہمیں اپنے اور  اپنے والدین کے حقوق احسن طور پر ادا کرنے والا بنادے 

*آمین یارب العالمین*   

*والدین کے لئے دعائیں*

 رَبِّ ارْحَمْهُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا۝

اے میرے رب! ان دونوں پر رحم کر جیسے انھوں نے بچپن میں مجھے پالا۔

رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِساب سَ۝

اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور ایمان والوں کو، جس دن حساب قائم ہوگا۔

رَبِّ اَوْزِعْنِيْٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِيْٓ اَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلٰی وَالِدَيَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صٰلِحًا تَرْضٰهُ وَاَدْخِلْنِيْ بِرَحْمَتِکَ فِيْ عِبَادِکَ الصّٰلِحِیْنَ۝

اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر ادا کرسکوں جو تو نے مجھے اور میرے والدین کو عطا کی ہے اور اس بات کی بھی کہ میں ایسے اچھے عمل کروں جو تجھے پسند ہوں اور اپنی رحمت سے مجھے اپنے صالح بندوں میں داخل کر۔

 فوت شدہ والدین کے لئے دعا 

*اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَکْرِمْ نُزُلَهُ وَ وَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَ نَقِّهِ مِنَ الْخَطَایَا كَمَا نَقَّیْتَ الثَّوْبَ الأَبْیَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَیْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلًا خَیْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَیْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ*

 اے الله اس کو بخش دے اور اس پررحم فرما اور اسے عافیت عطا فرما اور اسے معاف فرما اور اس کی بہترین مہمانی فرما اور اس کی قبر کو کشادہ فرما اور اسے پانی برف اور اولوں سے دھو دے اور اسکے گناہوں کو اس طرح صاف کر دے جیسے کہ تو سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کرتاہے اور اسے اس کے گھر کے بدلے بہتر گھر عطا فرما اور گھر والوں سے بہتر گھر والے عطا فرما اور اس کی بیوی سے بہتر بیوی عطا فرما اور اسے جنت میں داخل فرما اور قبر کے عذاب سے بچا اور آگ کے عذاب سے بچا۔

رمضان۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form