Quran for me Para 14


رمضان۔۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن

 *قرآن مجید* اور *ہم*

 بے حد ضروری ہے کہ ہم *"اپنی بُک اپنے لیے"* پڑھیں اور سمجھیں۔

تاکہ

ہم اپنا دُرست استعمال جٙان سکیں

14 پارہ 

  *...... إِنَّ ٱللَّهَ يَأۡمُرُ بِٱلۡعَدۡلِ وَٱلۡإِحۡسَٰنِ وَإِيتَآيِٕ ذِي ٱلۡقُرۡبَىٰ وَيَنۡهَىٰ عَنِ ٱلۡفَحۡشَآءِ وَٱلۡمُنكَرِ وَٱلۡبَغۡيِۚ يَعِظُكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُونَ*
 *سورة النحل: 90*

اللہ تعالی عدل کا، بھلائی کا اور قرابت داروں کو دینے کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی سے، برائی اور ظلم و زیادتی سے روکتا ہے وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو"۔ 


ابن مسعود مفسرقرآن کہتے ہیں کہ یہ آیت ۔۔۔۔۔قرآن حکیم کی سب سے جامع آیت ہے۔
 
اور حضرت عمر فاروق  نے اس آیت کو جمعہ کے خطبے میں شامل کرایا۔ 

تو آئیے۔۔۔۔ آیت کو سمجھتے ہیں 

*اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے*

کس چیز کا...؟

*تین کام کرنے کا* 
عدل
احسان
قرابت داروں کو دینے کا

 *تین کاموں سے روکنے کا* 
فحاشی
برائی
بغاوت

*عدل کیا ہے؟*

تین طرح سے سمجھتے ہیں 

 عدل کا معروف اور مشہور معنی *انصاف کرنا* ہے  
 دوسرا معنی *ہر حق دار کو اسکا حق دینا* ہے

تو سب سے بڑا حق دار کون ہے؟

*ہماراخالق، مالک ہمارا رب اللہ*

 اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد کردہ تمام فرائض کی ادائیگی *عدل* ہے
 اور
 *یہ اللہ کا حق ہے اسکے بندوں پر*
  اللہ کے علاوہ بندوں کے حقوق بھی ہیں ہم پر۔۔۔۔

_والدین
_اولاد
_ازواج
_بہن بھائی
_رشتےدار
_ہمسائے
 اور 
 تمام مخلوق (چرند پرند بھی) 
حتکہ زمین بھی 

 ان کا حق دینا عدل ہے 

 *انصاف کیجیئے !!*
 *حق ادا کیجیئے۔۔!!* 

خواہ *صاحبِ حق*

 طاقتور ہو یا کمزور
پسندیدہ ہو یا ناپسند

اور عدل کا تیسرا معنی یہ ہے کہ *ہر معاملے میں اعتدال* سے کام لیا جائے چاہے معاملہ محبت کا ہو   یا نفرت کا  

*اعتدال کی حالت میں قائم رہنا ہی عدل ہے*

اللہ تعالی عدل کے ساتھ احسان کا بھی حکم دیتا ہے.

 احسان کیا ہے۔؟

 ہر کام کو خوبصورتی کے ساتھ کرنا Excellence کے درجے پر

حق دار کو اسکے حق سے بڑھ کر دینا

( *عدل:* حقدار کو حق دینا جبکہ *احسان:* حق سے بڑھ کر دینا)

اخلاص۔۔۔اندر کی خوبصورتی۔۔۔ خالصتاً اللہ تعالیٰ کے لیے عبادت کرنا 

 جبرائیل علیہ السلام نے  محمد ﷺ سے پوچھا ۔۔۔احسان کیا ہے؟  تو آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو۔۔ 
 
*بعض نے کہا ہے* 

عدل یہ ہے کہ انسان کا اندر بھی اچھا ۔۔۔ باہر بھی اچھایعنی نیت بھی اچھی ۔۔۔ عمل بھی اچھا اور احسان یہ ہے کہ اندر باہر سے بھی زیادہ خوبصورت ہو یعنی باطن ظاہر سے بھی زیادہ خوبصورت ہو تو پتا چلا 

 *احسان عدل سے اگلا درجہ ہے*

  *وَإِيتَآيِٕ ذِي ٱلۡقُرۡبَىٰ* 

رشتے داروں کا حق ادا کرنا یعنی ان کی امداد کرنا۔۔۔۔خاص طور پر رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا
 
 *تو اچھے سلوک میں سب سے پہلے کیا آتا ہے؟*
 کہ رشتہ داروں کو دیا جائے۔۔۔ ان پر مال خرچ کیا جائے
 
چاہے وہ دیں تب بھی۔۔۔ (عدل)
چاہے وہ نہ دیں تب بھی۔۔۔ (احسان)
 
*ذِي ٱلۡقُرۡبَىٰ* سب ہی شامل ہیں
چاہے وہ رحم کے رشتے ہیں 
چاہے وہ سسرال کے رشتے ہیں
 چاہے وہ دوستی کے رشتے ہیں

*آیت میں تین کاموں سے روکا بھی گیا ہے* 

 *فحاشی* ہر طرح کی کھلی برائی کو کہتے ہیں جو اپنی حد سے بڑھی ہوئی ہو چاہے وہ قولی ہو یا فعلی ہو 

*منکر* ہر وہ کام ہے جسے شریعت نے ناجائز قرار دیا ہے اور جو عقل کے لیے بھی ناقابلِ قبول ہو ۔ 

 *بغی* کا مطلب ہے ظلم اور زیادتی کرنا 

 محمد ﷺ نے فرمایا: قطع رحمی اور بغی یہ دونوں جرم اللہ کو اتنے نا پسند ہیں کہ اللہ تعالی کی طرف سے (آخرت کے علاوہ) دنیا میں بھی ان کی فوری سزا کا امکان غالب رہتا ہے (ابن ماجہ)

*برائی کی ساری قسمیں ان تین برائیوں سے وجود میں آتی ہیں*  ان سے بچنے کی بھرپور کوشش کی جائے اللہ تعالیٰ ہمیں نصیحت کر رہا ہے تاکہ ہم اس کی بات کو سمجھیں۔۔۔  دل پر اثر لیں۔۔۔

 *تو اصل کامیاب کون..؟*
 
جو ان تین کاموں کو کرنے میں کامیاب ہو گیا اور تین کاموں کو چھوڑنے میں کامیاب ہوگیا تو وہی اصل کامیاب۔۔۔ 

   *کرنے کے کام* 

اس آیت میں اللہ تعالی نے جو حکم دیا ہے اور۔۔۔۔۔جو نصیحت کی ہے،اسے   توجہ کے ساتھ عمل کی نیت سے پڑھیں۔

اللہ تعالی ہمیں اپنے تمام معاملات عبادات میں عدل و احسان اور اخلاص کے ساتھ معاملہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
*آمین یارب العالمین*

رمضان المبارک میں راستے آسان کر دیے جاتے ہیں ... اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمارے لیے اس آیت پر عمل کرنا آسان فرما دے

*ان شاءاللہ تعالیٰ*   


رمضان۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form