Quran for me Para 16


رمضان۔۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن

 *قرآن مجید* اور *ہم*

 بے حد ضروری ہے کہ ہم *"اپنی بُک اپنے لیے"* پڑھیں اور سمجھیں۔

تاکہ

ہم اپنا دُرست استعمال جٙان سکیں

 *پارہ 16*

* فَخَلَفَ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ خَلۡفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوۃَ وَ اتَّبَعُوا الشَّہَوٰتِ فَسَوۡفَ یَلۡقَوۡنَ غَیًّا.*
سورة مریم :59

پھر انکے بعد ایسے ناخلف پیدا ہوئے کہ انہوں نے نماز ضائع کر دی اور نفسانی خواہشات کے پیچھے پڑ گئے، سو ان کا نقصان ان کے آگے آئے گا ۔

*اس آیت میں ان لوگوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو اللہ کے احکام سے غفلت و اعراض برتنے والے ہیں*

 *نماز کی اہمیت اور تعلق باللہ :۔*

ارکان اسلام میں نماز سب سے اہم رکن ہے۔ نماز تو دین کی بنیاد ہے اور تمام اعمال سے افضل وبہتر ہے
جس سے ایک مسلمان کا اللہ کے ساتھ تعلق قائم رہتا ہے۔ اگر نماز چھوڑ دی جائے تو اسکا مطلب یہ ہوگا کہ اللہ سے انسان کا تعلق ٹوٹ گیا۔

 "آپ نے فرمایا کہ جس نے نماز جان بوجھ کر چھوڑی وہ کافر ہوگیا"

 اسی لئے نماز کو باقاعدگی کے ساتھ ادا کرنے کی کتاب و سنت میں بار بار تاکید آئی ہے۔ 

*کیا نماز کسی بھی حال میں ترک کی جا سکتی ہے؟*

 نماز کو کسی صورت  چھوڑا نہیں جا سکتا۔۔۔

 مختلف حالات میں۔۔۔ حالات کے مطابق شریعت نے  مثلا  سفر میں /حالت جنگ میں/ ،بیماری میں۔۔۔نمازیں جمع کرنے /قصر کرنے اور ادائیگی کے طریقہ میں اپنے بندوں کو سہولت دی ہے ۔

شرعی عذر اور پاگل/ مجنون انسان۔۔کے لیے۔۔۔رخصت ہے۔

*نماز ضائع کرنے سے کیا مراد ہے؟*

نماز ضائع کرنے سے مراد صرف یہ نہیں کہ  نماز چھوڑ دینا۔۔۔۔۔ بلکہ

 نماز کو جماعت سے ادا نہ کرنا۔(مردوں کے لیے)

 بروقت ادا نہ کرنا۔

 سستی اور بےدلی سے ادا کرنا۔

 بغیر سوچے سمجھے جلد جلد ٹھونگیں مار لینا
(۔۔۔۔بھی شامل ہے) 
  
 *غَیًّا*

*غیّ کا مفہوم :۔*
 اللہ سے تعلق منقطع ہوجانے کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان اپنی خواہشات کا پیروکار اور غلام بن جاتا ہے اور یہی کچھ شیطان چاہتا ہے اور ایسے شخص کے لئے گمراہی کی راہیں کھلتی چلی جاتی ہیں ۔

 حدیث میں ہے کہ غیّ دوزخ میں ایک وادی یا نالہ ہے جس میں دوزخیوں کا لہو اور پیپ بہے گا اور اس میں زانی، شراب خور، سود خور اور ماں باپ کو ستانے والے ڈالے جائیں گے۔ گویا نمازیں ضائع کرنے والے بھی اسی وادی میں ڈالے جائیں گے۔ 
  
*نماز ادا کرنے کے فضیلت*
 رسول اللہﷺ نے فرمایا :تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھتا ہے تو اپنے رب سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہے"(بخاری)

 رسول اللہﷺنےفرمایا:
وه شخص نار (جہنم) ميں ہرگز داخل نہیں ہوگا جو سورج نکلنے سے پہلے اور سورج غروب ہونے سے پہلے کی نماز پڑھتا رہا یعنی فجر اور عصر کی نماز" (مسلم)

 فرمان الہی ہے :
*{اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاء وَالْمُنكَرِ }*
"جو كتاب آپ کی طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھیئے اورنماز قائم کریں ,یقیناً نماز بے حیائی اوربرائی سے روکتی ہے(سورۃ العنکبوت :45)

آپ نے ارشاد فرمایا:
جس نے نماز کیلئے وضو کیا اور کامل وضوکیا ,پھر فرض نماز کے لئے چلا اور لوگوں کے ساتھ باجماعت کے ساتھ یا مسجد میں نماز پڑھی ,تو اللہ تعالى اسکے گناہوں کو بخش دے گا –(مسلم)

 *نماز ترک کرنے کے نقصانات*

نماز چھوڑنا کفر اور شرک کےبرابر ھے۔ 

نماز نہ پڑھنا منافقت کی علامت ھے۔  

نبی کریمﷺنےفرمایا جسکی نماز عصر فوت ہو گئی گویا اسکے اہل و عیال اور مال و دولت سب کچھ برباد ہو گیا۔ 
صحیح البخاری 552۔ 

نماز چھوڑنا اہل دوزخ کی علامت ھے۔ 

نماز چھوڑنا باقی اعمال کو بھی ضائع کر دیتا ھے۔ 

جو شخص نماز کی حفاظت نہیں کرے گا نماز اسکے لیے نور کا با عث نہیں بنے گی۔ 

 *مَا سَلَکَکُمْ فِيْ سَقَرَo قَالُوْا لَمْ نَکُ مِنَ الْمُصَلِّيْنََo*
(المدثر : 43-42)
(اور کہیں گے:) تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی۔ وہ کہیں گے: ہم نماز پڑھنے والوں میں نہ تھے۔


 *کرنے کے کام*

نماز اول وقت میں ادا کریں. 

 نماز شوق اور سکون سے مکمل رکوع وسجود کے ساتھ ادا کریں۔
*ان شاءاللہ تعالیٰ*  


رمضان۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form