رمضان۔۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن
*قرآن مجید* اور *ہم*
بے حد ضروری ہے کہ ہم *"اپنی بُک اپنے لیے"* پڑھیں اور سمجھیں۔
تاکہ
ہم اپنا دُرست استعمال جٙان سکیں
19 *پارہ*
*اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ یَسْمَعُوْنَ اَوْ یَعْقِلُوْنَ١ؕ اِنْ هُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ سَبِیْلًا۠*
*سورۃ الفرقان : 44*
یا تو گمان کرتا ہے کہ واقعی ان کے اکثرسنتے ہیں یا سمجھتے ہیں، وہ نہیں ہیں مگر چوپاؤں کی طرح، بلکہ وہ راستے کے اعتبار سے زیادہ گمراہ ہیں۔
آیات مبارکہ میں کچھ لوگوں کو چوپاؤں کے ساتھ تشبیہ دی۔۔۔۔۔
*کون ہیں وہ۔۔۔۔۔؟؟*
نہ سنتے ہیں نہ سمجھتے ہیں نہ عقل رکھتے ہیں بلکہ وہ جانوروں سے بھی زیادہ گئے گزرے ہیں
*وجہ یہ ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔!!!*
آنکھیں ہیں۔۔۔ مگر حق نظر نہیں آتا
کان ہیں ۔۔۔ مگر نصیحت کو نہیں سنتے۔۔۔
عقل ہے۔۔۔ لیکن جہالت اور گمراہی کر پردے پڑے ہیں
*اسی وجہ سے ۔۔۔۔۔*
اللہ کا انکار کرتے ہیں رسولوں کا انکار کرتے ہیں آخرت کے منکر ہیں
جبکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی ہدایت کے لئے رسول بھیجے تاکہ اپنے رب کو پہچانے۔۔۔ اپنے زندگی کے مقصد کو جانے۔۔۔۔
اپنی عقل کو استعمال کرتے ہوئے احسن اعمال کرے۔۔۔ اور آخرت میں ایک بہترین زندگی گزارے
اللہ تعالیٰ نے اپنی معرفت کے لیے۔۔۔۔قرآن کی آیات کو سمجھنے کے لیے۔۔۔۔۔ کائنات کے نشانیوں پر غور کرنے کے لیے
*انسان کو آنکھ ، کان اور دل سے نوازا*
تاکہ وہ حق کو دیکھ سکیں۔۔ اپنی عقل کو استعمال کرے۔۔۔ اپنے رب کی معرفت حاصل کریں ۔۔۔ اس کے فرمانبردار رہیں ۔۔۔۔ اس کی رضا کے مطابق اپنی زندگی گزاریں
*مگر غافل انسان کی عقل اور آنکھوں پر پردے ہیں*
جہالت کے
شرک کے
گمراہی کے
اپنے بنانے والے کے آگے نہیں جھکتا بلکہ در در ماتھا ٹیکتا ہے ۔۔۔۔اپنی خواہشات کے پیچھے بھاگ رہا
رمضان میں راستے آسان کر دیے جاتے ہیں۔۔۔تو اپنی آنکھوں اور کانوں اور دل کا درست استعمال کرتے ہوئے اپنے مالک کو پہچانیں۔۔ اپنی ذات پر اور کائنات اور قرآنی آیات پر غور کریں۔۔۔
*لہذا نہ اپنی مقصد حیات سے غافل ہوں اور نہ آخرت میں جوابدہی سے بے فکر ۔۔۔۔۔ !!!*
*کرنے کے کام*
اپنے اعضاء (دل آنکھیں اور کان) کا درست استعمال کریں
دنیاوی فائدہ ہو یا نقصان۔۔۔۔ آخرت کو ترجیح دیں
قرآن کو سنیں تاکہ دل نرم ہوں
اللہ تعالی سے قلب سلیم کی دعا کرتے رہیں
یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِكَ
اے دلوں کو الٹ پلٹ کرنے والے !میرے دل کو اپنے دین پر جما دے
اَللّٰهُمَّ مُصَرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قُلُوْبَنَا عَلٰی طَاعَتِكَ
اے الله!اے دلوں کو پھیرنے والے! ہمارے دلوں کو اپنی اطاعت پر پھیر دے
اَللّٰهُمَّ اهْدِ قَلْبِیْ وَسَدِّدْ لِسَانِیْ وَاسْلُلْ سَخِیْمَةَ قَلْبِیْ
اے الله! میرے دل کو راہ نمائی عطا فرما، میری زبان کو درستگی عطا فرما اور میرے دل کے کینے کو دور فرما
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ سَمْعِیْ وَمِنْ شَرِّ بَصَرِیْ وَمِنْ شَرِّ لِسَانِیْ وَمِنْ شَرِّ قَلْبِیْ وَمِنْ شَرِّ مَنِیِّیْ۔
اے الله! میں تیری پناه چاہتا ہوں اپنے کان کی برائی سے، آنکھ کی برائی سے، زبان کی برائی سے، دل کی برائی سے اور ماده منویه کی برائی سے۔
*آمین یارب العالمین*
رمضان۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن
Tags
Tafseer Quran