Quran for me Para 8


 *رمضان*۔۔۔۔ *ہم*۔۔۔قرآن


 بے حد ضروری ہے کہ ہم *"اپنی بُک اپنے لیے"* پڑھیں اور سمجھیں

تاکہ

ہم اپنا دُرست استعمال جٙان سکیں

 *پارہ* 08

*قُلۡ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحۡيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ° لَا شَرِيكَ لَهُۥۖ وَبِذَٰلِكَ أُمِرۡتُ وَأَنَا۠ أَوَّلُ ٱلۡمُسۡلِمِينَ*
(سورة الانعام 163-164
کہہ دیجیے بےشک میری نماز اور میری قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا اللہ ہی کے لیے ہے جو رب ہے تمام جہانوں کا۔ اس کا کوئی شریک نہیں اور میں اسی کا حکم دیا گیا ہوں کہ میں مسلمانوں میں سب سے پہلا ہوں ۔
 ہماری سب سے قیمتی چیز جو صرف ایک مرتبہ ملی ہے وہ ہے؟

*ہماری زندگی اگر ہم نے اپنے آپ کو گنوا دیا تو پھر کیا پایا؟ 
   کچھ بھی نہیں اپنی زندگی کو تجربات، شکوک و شبہات, خواہشات  اور شہوات کی نذر کر دیا تو کیا یہ زندگی ہمیں دوبارہ ملے گی؟ 
   ہر گز نہیں

 لہذا۔۔۔ اللہ تعالی کی ذات سب سے پہلے۔۔۔ ہر چیز سے پہلے۔۔۔۔کیونکہ کامیاب زندگی کا یہی  نسخہ ہ  
      *یاد رکھیں* 
 کسی کی خاطر اپنی زندگی بیکار نہیں کریں ۔۔۔اپنے وقت کو بیکار چیزوں میں ضائع نہیں کریں ..  زندگی/ موت اور۔۔۔۔ بعد از موت کے مراحل اور اپنی منزل۔۔۔۔  ذہن میں رکھتے ہوئے سفر طے کریں ۔  اور  *جس نے زندگی دی ہے صرف اسکی پسند کو سر فہرست رکھیں*
اللہ تعالٰی سے دعا ہے ہماری زندگی سے غیر اہم چیزیں نکال دے ۔۔۔۔تاکہ جو اہم چیزیں ہیں ہم ان پر فوکس کر سکیں۔۔۔۔۔
 کہ ۔۔۔۔۔۔۔  یہ زندگی دوبارہ نہیں ملنی۔۔۔

سکون اور کامیابی صرف قرآن اور سنت رسول سے جڑنے میں ہے۔اور ہمیں ہر صورت اس سے جڑنا ہے ۔  ان شاءاللہ تعالیٰ 
تاکہ ہماری عبادات ، معاملات اور معمولات صرف اپنے ربّ کے لیے خالص ہونا شروع ہو جائیں اور ہم ہر لحاظ سے مضبوط مسلمان بن جائیں  ان شاء اللہ تعالیٰ 

 *کرنے کا کام*  

اللہ تعالی کی محبت/ اللہ کے احکام اپنی ہر چاہت پر حاوی رکھیں

رسول اللہ ﷺ کے معمولات زندگی کو جانیں اور ان کو فالو کریں

*ان شاء اللہ تعالیٰ*   


رمضان۔۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔۔قرآن

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form