*لیلة القدر کی اہمیت اور فضیلت*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "یہ مہینہ جو تم پر آیا ہے اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے جو شخص اس سے محروم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم رہا 'اس رات کی سعادت سے صرف بدبخت ہی کو محروم کیا جاتا ہے"
سنن ابن ماجہ 1644
لیلةالقدر کی ۔۔۔۔رات ہر نیک عمل کا ثواب 83 سال 4 مہینے سے بھی زیادہ ہے
- اگر آپ لیلة القدر میں نفل پڑھتے ہیں تو وہ نفل پڑھنا اجروثواب میں ایسا ہے *جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل نفل پڑھے ہیں*
- اگر آپ قرآن مجید پڑھتے ہیں، تو ایسا ہے *جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل قرآن مجید پڑھا ہے*
- اگر آپ صدقہ کرتے ہیں' تو ایسا ہے جیسے *آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل صدقہ کیا*
- اگر آپ اللہ کا ذکر کرتے ہیں 'تو ایسا ہے جیسے آپ نے *مسلسل 83 سال 4 مہینے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا ہے*
- اگر آپ نے کسی کو نیکی کا حکم دیا برائی سے منع کیا، تو ایسا ہے جیسے *آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل یہ کام کیا*
- اگر آپ نے عمرہ یا نفل طواف کیا، توایسا ہے' جیسے آپ نے *83 سال 4 مہینے مسلسل عمرہ یا نفل طواف کیا ہے*
- اگر آپ نے تراویح پڑھی، تو ایسا ہے جیسے *آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل تراویح پڑھی ہے*
- اگر آپ نےمسجد میں اعتکاف کیا،تو ایسا ہے جیسے آپ نے *83 سال 4 مہینے مسجد میں قیام کیا*
- اگر آپ نے کسی کی افطاری کروائی یا کسی بھوکے کو کھانا کھلایا، تو ایسا ہے جیسے آپ نے *83 سال 4 مہینے کسی کی افطاری کروائی یا کسی کو کھانا کھلایا*
- اگر کسی بیمار کی عیادت کی، تو ایسا ہے جیسے آپ نے *83 سال 4 مہینے کسی بیمار کی عیادت کی*
- اگر آپ نے کسی کا جنازہ پڑھا، تو ایسا ہے جیسے آپ نے *83 سال 4 مہینے کسی کا جنازہ پڑھا*
- اگر آپ نےقرآن و حدیث کا درس دیا ،یا لیا تو ایسا ہے جیسے آپ نے *83 سال 4 مہینے یہ نیکی کا کام کیا*
- اگر آپ نے روزہ رکھا، وہ ایسا ہے جیسے آپ نے *83 سال 4 مہینے مسلسل روزہ رکھا*
- اگر آپ نے ربَّ کائنات کی حمد و ثنا کی تو وہ ایسا ہے جیسے آپ نے *83 سال 4 مہینے مسلسل حمد و ثنا کی*
۔۔۔ *الحمداللہ رب العالمین*۔۔۔۔
*نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ۔"جو شخص ایمان اور ثواب کی نیت سے شب قدر کا قیام کرتا ہے اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں "*
صحیح البخاری2014
*لیلة القدر کا آغاز اور اختتام کب ہوتا ہے*؟
مغرب کی اذان ہونے کے ساتھ ہی شبِ قدر کا آغاز ہو جاتا ہے، اور طلوع فجر تک اس کا وقت رہتا ہے ۔
*تقدیر کے فیصلے*
- شبِ قدر میں *تقدیر کے فیصلے لوحِ محفوظ سے* آسمانِ دنیا پر آتے ہیں
- ہرانسان کے ساتھ اس رمضان سے اگلے رمضان تک جو دنیا میں ہونا ہے، وہ فیصلہ ان 5 راتوں میں سے ایک رات میں آتا ہے
- حضرت جبرائیل علیہ السلام اللہ کے حکم سے تمام فیصلے لے کر آتے ہیں
- کس نے دنیا میں آنا یا مرنا ہے، کس نے بیمار ہونا ہے، کس کو صحت ملنی ہے، کس کی شادی ہونی ہے، یہ سب فیصلے اس رات ہوتے ہیں۔
*شبِ قدر کی مسنون دعا*
*اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ عَفُوُُّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ*♡
اے ﷲ! بے شک آپ معاف کرنے والے ہیں، معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں، پس مجھے معاف کر دیجئے۔
یہ دعا پڑھنا ایسا ہے، جیسے آپ *مسلسل 83 سال 4 مہینے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے*
الحمداللہ رب العالمین اللہ تعالیٰ نے ہمیں رمضان تک پہنچایا،شب قدر تک پہنچایا ۔۔۔دعا کریں اللہ تعالیٰ ہمیں لیلة القدر کی رحمتیں ,برکتیں اور مغفرت بھی عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین
Tags
Namazen
