*بیسواں پارہ*
*مختصر خلاصہ*
اس پارے میں تین حصے ہیں:
۔ سورۂ نمل (بقیہ حصہ)
۔ سورۂ قصص (مکمل)
۔ سورۂ عنکبوت (ابتدائی حصہ)
سورۂ نمل کے بقیہ حصے میں دو باتیں یہ ہیں:
۔ توحید کے پانچ دلائل
آسمان ، زمین ، بارش اور کھیتیوں کا خالق وہی ہے۔
زمین ، نہریں ، پہاڑ اور سمندروں کا نظام وہی چلاتا ہے۔
مجبور ، بے بس اور بیمار کی پکار اس کے علاوہ کوئی نہیں سنتا۔
بحری اور بری تاریکیوں میں راستہ وہی دکھاتا ہے ، اسی نے ہواؤں کا نظام چلایا۔
پہلی بار بھی اسی نے پیدا کیا ، دوبارہ بھی وہی پیدا کرے گا ، رازق بھی وہی ہے۔
۔ قیامت (صور پھونکا جانا ، پہاڑوں کا کا بادلوں کی طرح ہواؤں میں اڑنا ، روز قیامت سب کا جمع ہونا ، نیک لوگوں کو ان کی اچھائیوں کا انعام اور برے لوگوں کو ان کے کیے کی سزا کا ملنا)
سورۂ قصص میں دو باتیں یہ ہیں:
۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کا تفصیلی قصہ
۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور قارون کا قصہ
سورۂ عنکبوت کے ابتدائی حصے میں تین باتیں یہ ہیں:
۔ توحید (مشرکین کے بت مکڑی کے جالے کی طرح کمزور ہیں۔)
۔ رسالت (آزمائش من جانب اللہ ضرور آتی ہے ، اس ضمن میں چند انبیائے کرام کے قصے مذکور ہیں۔)
۔ قیامت کا تذکرہ۔
*بیسویں پارے کا مختصرخلاصہ مکمل ہوا۔*
Tags
Summary Quran
