Summary Para 5


 *پانچواں پارہ*
*(سورۃ النساء)*
 *خلاصہ!*
اس پارے میں درج ذیل باتیں ہیں:
1۔آیت نمبر24: مرد کو عورت کے ساتھ شرعی طریقے سے رشتہ قائم کر نا چاہیے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب کوئی بندہ نکاح کرلیتا ہے۔تو اپنا آدھا دین مکمل کر لیتا ہے۔لہذٰا اُسے چاہئیے باقی آدھے دین کے بارے میں اللہ سے ڈرتا رہے۔
2۔ آیت نمبر 25: مر داور عورت کی کھلی یا چھپی ہو ئی دوستی کی ممانعت
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
اے عرب کی ہلاکت میں تم سے جس چیز کے بارے میں سب سے زیادہ ڈرتا ہوں وہ زنا ہے اور مخفی شہوت ہے ۔زانیہ عورت کی دعا قبول نہیں ہوتی۔
3۔ آیت نمبر 29: دوسروں کے مال کو غلط طریقوں سے کھانے کی ممانعت، خود کشی کی ممانعت۔
خود کشی کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔
4-آیت نمبر 31: کبیرہ گناہوں(شرک ، والدین کی نافرمانی ، قتل ، جہاد سے بھاگنا، زنا، جادو ، جھوٹی گواہی ، سود کھانا وغیرہ) سے اجتناب صغیرہ گناہوں کی معافی کا سبب (انشاءاللہ)
5- آیت نمبر 32: وَسۡئَـلُوا اللّٰهَ مِنۡ فَضۡلِهٖ دوسرں کو ملنے والی نعمتوں پر جلنے یا حسد کرنے کی بجائے اللہ سے اپنے لئے نعمتیں مانگیں۔
اللهم اني اسألك من فضلك العظيم
6-آیت نمبر 34:
مرد کو عورت پر فضیلت :
پہلی ہدایت تو یہ دی گئی کہ مرد سربراہ ہے عورت کا، پھر نافرمان بیوی سے متعلق مرد کو تین تدبیریں بتائی گئیں: ایک یہ کہ اس کو وعظ و نصیحت کرے، نہ مانے تو بستر الگ کردے، اگر پھر بھی نہ مانے تو انتہائی اقدام کے طور پر حد میں رہتے ہوئے اس کی پٹائی بھی کرسکتا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا دنیا کی بہترین متاع نیک عورت ہے۔
7-آیت نمبر 37: کنجوس لوگ اللہ کو پسند نہیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آدمی میں بدترین چیز بے صبرے پن کے ساتھ بخل اور بزدل ہو نا ہے ۔
8-آیت نمبر 43:
نشے اور جنابت کی حالت میں نماز کی ممانعت
جنابت میں جب تک غسل نہ کر لیں نماز کے قریب نہ جائیں اگر پانی نہ پائیں یا جان کی ہلاکت کا ڈر ہویا بیماری بڑھنے کا خطرہ ہوتو تیمم کریں
تیمم کا طریقہ
ہاتھوں کو پاک مٹی پر مارنا،اور پھر اُسکو جھاڑ لیں ، اور پھر اُسے چہرے اور دونو ں ہاتھوں تک کہنیوں تک پھیر لیں،
9۔آیت نمبر 69:
انعام یا فتہ لوگ کون
نبی ، صدیقین ، شہداء، صالحین (اے اللہ ہمیں بھی ان کے ساتھ کر دے)
10-آیت نمبر77:
جہاد کی ترغیب:
جہاد کی ترغیب دی کہ موت سے نہ ڈرو وہ تو گھر بیٹھے بھی آسکتی ہے، نہ جہاد میں نکلنا موت کو یقینی بناتا ہے، نہ گھر میں رہنا زندگی کے تحفظ کی ضمانت ہے۔جہاد کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے ۔
11-آیت نمبر 86: سلام پھیلانا سلامتی ہے
آپﷺ نے فرمایا سلام پھیلاؤ تم سلامت رہو گے۔سلام آپس میں محبت بڑھانے کا ذریعہ ہے۔جو سلام نہیں کرتا وہ بخیل ہے۔
12-آیت نمبر 93:
کسی مسلمان کو قتل کرنے کی سزا جہنم
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر تمام آسمان اور زمین والے کسی مومن کے قتل میں شریک ہوں تو اللہ اُن سب کو جہنم میں دھکیل دے گا۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ایک مسلمان کا خون ، مال اور عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے ۔
13-آیت نمبر 97:
مشکل حالات اور کمزوری گناہوں کا عذر نہیں۔جہاں تک ممکن ہو گناہوں سے بچتے رہیں۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مہاجر وہ ہے جو اللہ کی منع کی ہوئی چیز کو چھوڑ دے۔
14-آیت نمبر 110:
گناہ سرزد ہونے کے بعد کیا کیا جائے؟
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو مسلمان کوئی گنا ہ کر بیٹھے پھر وضو کرے اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گنا ہ کی معافی مانگے تو اللہ اُ س کے گناہ کو یقینا معاف کر دے گا۔
15-آیت نمبر 116:
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَغۡفِرُ اَنۡ يُّشۡرَكَ۔۔۔۔ شرک ناقابلِ معافی گنا ہ ہے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا امید ہے اللہ ہر گناہ بخش دے گاسوائے اُس شخص کے جو مشرک ہو کے مرا یا کسی نے مومن کو جان بوجھ کر قتل کیا۔
16-آیت نمبر117:
دیویوں اور شیطان کی اطاعت کرنے سے ممانعت
شیطان یا کوتاہی کا وسوسہ ڈالتا ہےیا حد سے بڑھنے کا یا غلو کی طرف لے جاتا ہے۔
17-آیت نمبر 125:
بہتر ین طریقہ زندگی
ہر کا م اللہ کی رضا اور محمد ﷺ کے طریقہ کے مطابق کیا جائے
18-آیت نمبر 142:
منافقین نمازوں کے لئے کسمساتے ہوئے اٹھتے ہیں(آیت)
فجر اور عشاء ان پر بھاری پڑھتی ہے۔( حدیث)۔
*پانچویں پارے کا خلاصہ مکمل ہوا* 

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form