Quran for me Para 22


رمضان۔۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن

*قرآن مجید* اور *ہم*

 بے حد ضروری ہے کہ ہم *"اپنی بُک اپنے لیے"* پڑھیں اور سمجھیں۔

تاکہ

ہم اپنا دُرست استعمال جٙان سکیں

*پارہ* 22

 *إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِيِّۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ صَلُّواْ عَلَيۡهِ وَسَلِّمُواْ تَسۡلِيمًا*

*سورة الاحزاب: 56*

اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی اس پر درود وسلام  بھیجا کرو۔

*درود* فارسی کا لفظ ہے۔۔۔ عربی میں اس کے لیے *صلاة* کا لفظ استعمال ہوتا ہے 

*صلاة سے مراد۔۔۔۔۔!!*
▫️دعا
▫️رحمت
▫️ذکر خیر

 مقصود اس آیت سے یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قدر و منزلت، عزت و مرتبت لوگوں کی نگاہوں میں جچ جائے وہ جان لیں کہ خود اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کی تعریف کی ہے اور اس کے فرشتے آپ ﷺ پر درود بھیجتے ہیں

اس کے ساتھ ہی مومنوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ اپنے نبی ﷺ  پر بکثرت *درود یا دعائے رحمت و مغفرت اور سلامتی کی دعا* کیا کرو

اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایسا طریقہ بتادیا کہ تاقیامت آپ ﷺ پر سلامتی اور رحمت و مغفرت کی دعائیں مانگی جایا کریں۔ اور ہمیشہ آپ ﷺ کا ذکر بلند رہا کرے

1️⃣  ابو العالیہ نے کہا کہ اللہ کی صلوٰۃ سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرشتوں میں آپ کی تعریف کرتا ہے اور فرشتوں کی صلوٰۃ سے دعا مراد ہے۔
 (بخاری۔ کتاب التفسیر۔ عنوان باب)- 

2️⃣ سیدنا کعب صبن عجرہ کہتے ہیں کہ صحابہ نے آپ سے پوچھا : یارسول اللہ ﷺ آپ پر سلام کرنا تو ہم کو معلوم ہوگیا ہے۔ آپ پر درود کیسے بھیجیں ❓
 آپ ﷺ نے فرمایا : یوں کہو :

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰۤى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰۤى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،
اللَّهُمَّ بَارِكَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰۤى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰۤى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.
(بخاری۔ کتاب التفسیر)-

❓ *آپ ﷺ پر درود وسلام بھیجنا کیوں ضروری ہے۔۔۔۔؟؟*

 درود وسلام کی اصل بنیاد یہ ہے کہ ہر مومن کو رسول اللہ کے ذریعہ سے ہی ایمان کی نعمت نصیب ہوئی۔ اور ایمان اتنی بڑی نعمت ہے کہ دین و دنیا کی کوئی نعمت اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور اس نعمت کا احسان مومن کبھی اتار نہیں سکتے۔
 
 *اس لیے چاہئے کہ ۔۔۔۔۔* 
ہم اپنے اس محسن اعظم کی محبت سے سرشار ہوں اور اس کے حق میں دعائے رحمت و برکت اور مغفرت کیا کریں۔ اس سے ہمارے اپنے بھی درجات بلند ہوں گے اور ہر دفعہ درود پڑھنے کے عوض اللہ ہم پر بھی دس گناہ اپنی رحمتیں نازل فرمائے گا

  *نبی ﷺ پر درود بھیجنا بعض وقت لازم ہے اور بعض وقت مستحب*

*لازم/واجب کب ہے۔۔۔۔۔۔؟؟*

جب آپ ﷺ کا ذکر کیا جاۓ
نماز میں درود پڑھنا

 *مستحب کب ہے۔۔۔۔؟؟*
دعا کے شروع میں اور آخر میں.

 *بعض اوقات آپ پر درود بھیجنا مکروہ  بھی ہے*

مثلاً  
قربانی کرتے ہوۓ
نماز کے شروع میں

*دعا کی قبولیت کو درود سے یقینی بنائیں۔۔۔۔۔۔!!!*

ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: جب کوئی آدمی (اللہ سے) سوال کرنے کا ارادہ کرے تو پہلے وہ اللہ کی ایسی حمد و ثنا بیان کرے جو اس کے لائق ہے۔ پھر نبی پر درود بھیجے اس کے بعد دعا کرے پس (اس طرح کرنے سے) ممکن ہوگا کہ وہ کامیاب ہو جائے (اور اپنی مطلوبہ چیز پالے).
 *[السلسلة الصحيحة:3204]*

*رسول اللہ ﷺ پر درود و سلام بھیجنا دنیا اور آخرت کے غم اور فکر دور کرنے کا ذریعہ ہے*

 اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے آپ ﷺ پر درود بھیجتے ہیں
 
 *اللہ تعالیٰ کا آپ ﷺ پر درود بھیجنا* 

آپ ﷺ کی تعریف اور ثنا کرنا
آپ ﷺ پر رحمتیں اور برکتیں نازل فرمانا
آپ ﷺ سے راضی ہونا
 

 *فرشتوں کا آپ ﷺ پر درود بھیجنا*

آپ  ﷺ کیلئے رحمت و مغفرت کی دعا کرنا
 آپﷺ کے لیے بلند درجات کی دعا کرنا

آسمان والوں کی خبر دے کر اب زمین والوں کو حکم دیا جارہا کہ تم بھی آپ ﷺ صلاة و سلام بھیجو

*امت کا آپ ﷺ پر درود بھیجنا*

آپ ﷺ  کی تعظیم کرنا
آپ ﷺ کی لائی ہوئی شریعت کی تصدیق کرنا
آپ  ﷺ کی پیروی کرنا
آپ ﷺ کے لئے رحمت اور درجات کی بلندی کی دعا کرنا

 *امت کا آپ ﷺ پر سلام بھیجنا* 

خیر اور برکات کی دعا کرنا
آپ ﷺ تکلیف اور آفتوں سے محفوظ رہیں۔۔ سلامتی کی دعا کرنا
 آپ ﷺ نقائص سے پاک ہیں

 *نماز میں صلوۃ کا پڑھنا واجب قرار دیا گیا ہے*

*درود  کثرت سے اسلیے پڑھا جائے* 

اللہ اور اس کے فرشتوں کی اقتدا ہے 
نبی ﷺ کا حق ہے
ایمان کی تکمیل ہوتی ہے
آپ ﷺ سے محبت کی علامت ہے
ثواب کے حصول کا ذریعہ ہے

*آپ ﷺ کے ہم پر۔۔۔ اپنی امت پر احسانات ہیں۔۔۔* 

مومنوں پر رحیم اور شفیق  
 مومنوں پر ان کی جانوں سے زیادہ قریب
آپ  ﷺ کا امت کے لئے رونا
آپ ﷺ کا نماز میں امت کے لیے دعائیں کرنا
*آپ کا اپنی مقبول دعا امت کے لئے محفوظ کرنا*
آپ ﷺ کی وجہ سے امت کو شفاعت ملنا۔۔۔امت پر تخفیف ہونا

 *سورۃ التوبة: 128 میں ہے۔۔۔*  

(لوگو) ! تمہارے پاس تمہی میں سے ایک رسول (ﷺ) آیا ہے۔ اگر تمہیں کوئی تکلیف  پہنچے تو اسے گراں گزرتی ہے۔ وہ ( تمہاری فلاح کا) حریص  ہے، مومنوں پر نہایت مہربان  اور رحم کرنے والا ہے
 
تو لازمی ہے کہ ہم آپ ﷺ پر کثرت سے درود بھیجیں

*ایک بار درود پڑھنے سے کیا ملتا ہے۔۔۔۔۔؟؟*

 دس رحمتوں کا ملنا
دس گناہ معاف ہونا
 دس درجے بلند ہونا

*صلوٰۃ وسلام کے فضائل*

  سیدنا انس (رض) کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا : جو شخص ایک بار مجھ پر درود بھیجے گا تو اللہ اس پر دس رحمتیں بھیجے گا۔ اس کے دس گناہ معاف کئے جائیں گے اور دس درجے بلند کئے جائیں گے۔ 

 سیدنا ابیص بن کعب فرماتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ سے عرض کیا : اے اللہ کے رسول میں آپ پر بکثرت درود بھیجتا ہوں۔ میں اپنی دعا کا کتنا حصہ درود کے لئے مقرر کروں ؟ فرمایا : جتنا تو چاہے میں نے کہا : ایک چوتھائی ؟ فرمایا جتنا تو چاہے اور اگر زیادہ کرے تو تیرے حق میں بہتر ہے میں نے کہا : آدھا حصہ ؟ فرمایا : جتنا تو چاہے اور اگر زیادہ کرلے تو تیرے حق میں بہتر ہے پھر میں نے پوچھا : دو تہائی ؟ فرمایا : جتنا تو چاہے اور اگر زیادہ کرے تو تیرے لئے بہتر ہے پھر میں نے کہا : میں اپنے دعا کا سارا وقت آپ پر درود کے لئے مقرر کرلیتا ہوں۔ فرمایا : اب تو اپنے غم سے کفایت کیا جائے گا اور تیرے گناہ تجھ سے دور کردیئے جائیں گے (ترمذی بحوالہ مشکوٰۃ)

 سیدنا عمر بن خطاب فرماتے ہیں : جب تک تو اپنے نبی پر درود نہ بھیجے دعا زمین و آسمان کے درمیان موقوف رہتی ہے اور اوپر نہیں چڑھتی۔ 
(ترمذی۔ بحوالہ مشکوٰۃ)

 سیدنا علی (رض) فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا : وہ شخص بڑا بخیل ہے جس کے پاس میرا ذکر ہوا پھر اس نے مجھ پر درود نہ بھیجا 
(ترمذی۔ بحوالہ مشکوٰۃ)



  *کرنے کے کام*

 کثرت سے درود پڑھیں ۔۔۔ خاص کر 
 رسول ﷺ کا نام سنتے وقت۔۔۔۔  لکھتے وقت درود کا لازمی اہتمام کیجیئے

 جمعہ کے دن اور رات میں کثرت سے درود پڑھیں

سیرت کامطالعہ ضرور کریں۔۔۔ تاکہ آپ ﷺ کے احسانات کو جان سکیں۔۔۔

*آمین یارب العالمین*

رمضان المبارک میں راستے آسان کر دیے جاتے ہیں ... اپنا اذکار کا کچھ حصہ درود کو دیں 

*آمین یارب العالمین*   


رمضان۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form