We r here for very short time



‎. *ہمارا سفر بہت مختصر ہے*

سنہرے حروف

‎. *ہمارا سفر بہت مختصر ہے*
‎میں نے صبح سے اس تحریر کو کم از کم پانچ بار پڑھا ہے۔ ایک حقیقت پر مبنی خوبصورت تحریر۔

‎ایک عورت چھلانگ لگاکر بس میں سوار ہوئی اور ایک عورت کے برابر نشست پر بیٹھی اسکے پرس نے ساتھ بیٹھے عورت کو چوٹ پہنچائی.
‎وہ عورت خاموش رہى، اس عورت کو خاموش دیکھ کر آنے والی عورت نے سوال کیا کہ تم میرے پرس سے چوٹ پہنچنے کے باوجود خاموش کیوں رہى؟
‎عورت مسکرائی اور گویا ہوئى:
‎"ایک معمولی سے چیز کے لیے مجھے برہم ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی جبکہ ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ سفر نہایت مختصر ہے،
کیونکہ میں اگلے اسٹاپ پر اترنے والی ہوں"
‎اس جواب نے عورت کو بےچین کردیا اس نے اس عورت سے معافی طلب کی اور جو الفاظ سوچے وہ سنہری حروف سے لکھنے کے لائق ہیں
‎ہم میں سے ہر شخص کو یہ سوچنا چاہیے کہ دنیا میں ہمارا وقت بہت مختصر ہے، اس مختصر وقت کو بےجا بحث و تکرار ، حسد، کدورت اور دیگر رنجشوں سے تاریک نہیں کرنا چاہیے اور یہ خراب رویے وقت اور توانائی کی بربادی کا سبب ہوتے ہیں۔

‎کیا کسی نے آپکی دل شکنی کی ہے؟
پرسکون رہیے سفر بہت مختصر ہے...!!!

‎کیا کسی نے آپکو دھوکا دیا، ذلیل کیا ہے؟
‎ریلیکس رہیں ، دباؤ کا شکار نہ ہوں
‎سفر بہت مختصر ہے

‎کیا کسی نے بلاسبب آپکی بےعزتی کی ہے؟
‎پرسکون رہیے اور نظرانداز کیجیے
‎سفر بہت مختصر ہے

‎کیا کسی نے آپ پر ناپسندیدہ تبصرہ کیا ہے؟
‎پرسکون رہیے، نظرانداز اور معاف کیجیے ، انکو اپنی دعا میں یاد رکھیں، اور بغیر صلہ کے ان سے محبت کیجیے
‎سفر بہت مختصر ہے

‎ہر وہ تکلیف جو کسی دوسرے سے آپکو ملی، درحقیقت وہ اس وقت ہی تکلیف بنتی ہے جب آپ اسکے بارے میں سوچتے ہیں۔
‎یاد رکھیے ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ سفر بہت مختصر ہے

‎کوئی اس سفر کی طوالت سے واقف نہیں، کل کسی نے نہیں دیکھا، کوئی نہیں جانتا کہ وہ اپنے اسٹاپ پر کب پہنچ جائیگا۔

‎ہمارا سفر بہت مختصر ہے

‎ اپنے خاندان اور دوستوں سے محبت کیجیے۔ انکا احترام کیجیے، اور درگزر کرنے والے بنیںے۔

‎کیونکہ سفر بہت مختصر ہے
‎، اللہ نے بھی قرآن مجید میں اس جانب اشارہ کیا ہے.
‎وَإِنَّ ٱلسَّاعَةَ لَآتِيَةٌ ۖ فَٱصْفَحِ ٱلصَّفْحَ ٱلْجَمِيلَ،[الحجر:85]
‎اور یقیناً قیامت ضرور آنے والی ہے،سو آپ اچھے انداز میں درگزر کریں۔
‎ جنہیں قیامت کے آنے کا اور اس سفر کے مختصر ہونے کا احساس ہوگا وہ جلد صلح صفائی کر لیں گے۔
‎مسکراہٹ بانٹیں ، اپنا سفر اتنی ہی خوبصورتی سے اختیار کریں جیسا آپ اسکو خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں
‎*. ہمارا سفر بہت مختصر ہے*

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form