100 messages in Quran Pak for a better society


*ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ‏قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات*

*گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83

* غصے کو قابو میں رکھو*
سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134

* دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،*
سورۃ القصص، آیت نمبر 77

* تکبر نہ کرو،*
سورۃ النحل، آیت نمبر 23

* دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،*
سورۃ النور، آیت نمبر 22

* لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،*
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

* اپنی آواز نیچی رکھا کرو،*
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

* دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11

* والدین کی خدمت کیا کرو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

*‏ والدین سے اف تک نہ کرو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

* والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،*
سورۃ النور، آیت نمبر 58

* لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282

* کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36

* اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280

* سود نہ کھاؤ،*
سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278

* رشوت نہ لو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42

* وعدہ نہ توڑو،*
سورۃ الرعد، آیت نمبر 20

*‏ دوسروں پر اعتماد کیا کرو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42

*لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،*
سورۃ ص، آیت نمبر 26
* انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

* مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 8

*خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 7

*یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 2

*‏ یتیموں کی حفاظت کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 127

* دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 6

*  لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10

* بدگمانی سے بچو،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*  غیبت نہ کرو،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

* جاسوسی نہ کرو،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

* خیرات کیا کرو،* 
سورۃ البقرة، آیت نمبر 271

*  غرباء کو کھانا کھلایا کرو*
سورة المدثر، آیت نمبر 44

* ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،* 
سورة البقرۃ، آیت نمبر 273

*فضول خرچی نہ کیا کرو،*
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67

*‏  خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،*
سورة البقرۃ، آیت 262

*  مہمانوں کی عزت کیا کرو،*
سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27

*  نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،*  
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44

*  زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،* 
سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36

*  لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،* 
سورة البقرة، آیت نمبر 114

*  صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،* 
سورة البقرة، آیت نمبر 190

*  جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،* 
سورة البقرة، آیت نمبر 190

*  جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،* 
سورة الأنفال، آیت نمبر 15

*  مذہب میں کوئی سختی نہیں،*
سورة البقرة، آیت نمبر 256

*  تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 150

*  حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،* 
سورة البقرة، آیت نمبر، 222

* بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،* 
سورة البقرة، آیت نمبر، 233

* جنسی بدکاری سے بچو،*
سورة الأسراء، آیت نمبر 32

* حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،*  
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247

*  کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،* 
سورة البقرة، آیت نمبر 286

*  منافقت سے بچو،* 
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر  14-16

*‏  کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،* 
سورة آل عمران، آیت نمبر 190

* عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،* 
سورة آل عمران، آیت نمبر 195

*  بعض رشتہ داروں سے  شادی حرام ہے،*  
سورۃ النساء، آیت نمبر 23

* مرد خاندان کا سربراہ ہے،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 34

*  بخیل نہ بنو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر  37

*  حسد نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 54

*  ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر  29

*فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر  135

*‏  گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر  2

*  نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

*اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر  100

* صحیح راستے پر رہو،* 
سورۃ الانعام، آیت نمبر  153

*  جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر  38

* گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،* 
سورۃ الانفال، آیت نمبر  39

* مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3

*‏  شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر  90

*  جوا نہ کھیلو،* 
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر  90

*  ہیرا پھیری نہ کرو،* 
سورۃ الاحزاب، آیت نمبر  70

*  چغلی نہ کھاؤ،* 
سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر  1

*  کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،* 
سورۃ الاعراف، آیت نمبر  31

*  نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،* 
سورۃ الاعراف، آیت نمبر  31

*  آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،* 
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر  6

*  طہارت قائم رکھو،* 
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر  108

*  اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،*  
سورۃ الحجر، آیت نمبر  56

*‏  اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر  17

*  لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،* 
سورۃ النحل، آیت نمبر  125

*  کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،*
سورۃ فاطر، آیت نمبر  18

*  غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،* 
سورۃ النحل، آیت نمبر  31

*  جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،*
سورۃ النحل، آیت نمبر  36

*‏  کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر  12

*  اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،* 
سورۃ النور، آیت نمبر 27

*  اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،* 
سورۃ یونس، آیت نمبر 103

*  زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،* 
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63

*  اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔* 
سورة توبہ، آیت نمبر 105

*  اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،* 
سورۃ الکہف، آیت نمبر  110 

*‏  ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،* 
سورۃ النمل، آیت نمبر 55

*‏  حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،* 
سورۃ توبہ، آیت نمبر 119

*  زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37

*  عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،* 
سورۃ النور، آیت نمبر 31

*  اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،* 
سورۃ النساء، آیت نمبر 48

* اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو،* 
سورۃ زمر، آیت نمبر  53

*  برائی کو اچھائی سے ختم کرو،* 
سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34

*  فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،* 
سورۃ الشوری، آیت نمبر 38

*‏ تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،* 
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13

* اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔* 
سورۃ الحدید، آیت نمبر 27

* اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،* 
سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11

* غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،* 
سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8

* خود کو لالچ سے بچاؤ،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 32

*  اللہ سے معافی مانگو  وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،* 
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر  199

* جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،* 
سورۃ الضحی، آیت نمبر  10

*اسے لازمی پڑھیں اور دیکھیں کہاں کہاں اصلاح کی ضرورت ہے۔ایک ڈائری بنا لیں تو ذیادہ اچھا ہے۔*

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form