Quran for me Para 1


اَللّٰھُمَّ ارحَمنِى بِالقُرآنِ العَظِيمِ

 بے حد ضروری ہے کہ ہم *"اپنی بُک اپنےلیے"* پڑھیں اور سمجھیں تاکہ ہم اپنا دُرست استعمال جٙان سکیں

 *پارہ* 01
پہلا سبق 
  *اِھدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیمَo*
 (اللہ تعالیٰ سے دعا) 
ہمیں سیدھی راه دکھا۔ 
ہدایت دے ہمیں سیدھے راستے کی. 
 
اللہ تعالیٰ نے قرآن کھولتے ہی کیا سبق دیا؟ کہ 
 *سیدھاراستہ مانگو* ہدایت مانگو *وہ راستہ۔۔۔۔۔۔ وہ ہدایت جو سیدھا اللہ تعالیٰ سے جا ملائے۔ *عبادات اور معاملات* میں سیدھا راستہ ،درست راہنمائی ہی تو اصل چیز ہے 
 سیدھا راستہ،ہدایت ہماری بنیادی ضرورت ہے 
۔۔۔معاملہ پیار ومحبت والا ہو تو اس میں بھی سیدھا راستہ ہی چاہئے۔ ۔۔۔معامہ لڑائی جھگڑے والا ہو تو اس میں بھی درست راہنمائی چاہیے 
   اور جب معاملہ ربُّ العزت کے ساتھ ہے تو اس میں بھی وہی راستہ چاہئے جو سیدھا "ربّ " سے ملائے  

 *کرنے کا کام*  
 چلتے پھرتے ،نماز کے اندر بھی پوری توجہ سے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگیں  
*ان شاء اللہ تعالیٰ* 
اَللّٰھُمَّ ارحَمنِى بِالقُرآنِ العَظِيمِ۔

sairakhushi

I am a software developer and want to be a multi-language developer.

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form