رمضان۔۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن
*قرآن مجید* اور *ہم*
بے حد ضروری ہے کہ ہم *"اپنی بُک اپنے لیے"* پڑھیں اور سمجھیں۔تاکہ ہم اپنا دُرست استعمال جٙان سکیں
*پارہ*03
.. *وہ جسکو چاہتا ہے دانائی بخشتا ہے اور جس کو دانائی ملی ،بے شک اسکو بڑی نعمت ملی۔اور نصیحت تو وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو عقلمند ہیں*
(سورہ البقرہ 269) "حِکمٙة" سے مراد عقل وفہم ،علم وفہم، بصیرت ،قوت فیصلہ اور بعض کے نزدیک قرآن مجید کے ناسخ ومنسوخ کاعلم اور بعض کے نزدیک کتاب وسنت کا علم وفہم ہے ، سارے ہی مفہوم اس میں شامل ہیں۔
کیا پتا چلا ؟
جسے حکمت مل گئی،گویا اُسے سب کچھ مل گیا۔لہذا اللہ تعالیٰ سے حکمت مانگیں یہ کیسے پتا چلے کہ۔۔۔کہ اللہ تعالی حکمت سے نواز رہا ہے ؟
*"حکمة" والا انسان* اپنی عبادات کو پہلے نمبر پر رکھتا ہے
مثلاً نماز کا وقت ہو تو سب سے پہلے نماز ۔۔۔ فوراً بعد اذکار ،اور صبح وشام، سونےجاگنے کے اذکار کی حفاظت میں خود کو رکھتا ہے کیونکہ ( *وہ علم وبصیرت والا سمجھ دار بندہ ہے*)
*"حِکمة" والا انسان* لین دین کے معاملے میں اللہ تعالیٰ کے احکامات نہیں بھولتا۔۔۔۔چاہئے لین دین بہن بھائیوں کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو ،۔۔۔۔کیونکہ اسے علم اور سمجھ ہے کہ حکم الہٰی میں سکون ہے ۔ اور۔۔۔۔۔ بعد میں لڑائی جھگڑوں سے بچاؤ بھی ہے "حِکمة" رکھنے والا انسان* دنیا کی زینت مثلاً اولاد ،مال، سونے چاندی عمدہ گاڑی،کھیت ، مویشی جانور ،اور دیگر خواہشات اور شہوات کا غلام نہیں ہوتا۔کیونکہ اسے علم اور سمجھ ہے۔۔۔ کہ *اللہ تعالی ان سب عارضی چیزوں سے بڑھکر عمدہ دائمی نعمتیں ہیں اور جناب کھانے پینے کے معاملے میں بھی *"حکمة"* رکھنے والا انسان۔۔۔۔اگر غصہ میں بھی ہو تو کھانے کے وقت میں۔۔۔۔۔۔کھانا کھا لیتا ہے (اور) سونے جاگنے کے اوقات میں دل سے نہیں۔۔۔۔۔ حکمت سے کام لیتا ہے
یعنی ٹھیک وقت پر سوتا اور جاگتا ہے ۔۔۔
اُلوکی طرح رات بھر جاگنا اور دن کو اوندھے منہ مدہوش پڑا نہیں رہتا۔ اور
*"حِکمة" رکھنے والا* انسان استغفار کو کبھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ۔۔۔۔اس کی زبان اور اسکا دل اللہ کے ذکر سے غافل نہیں رہتے۔ سوچیں آپکے اندر *حِکمة* یعنی علم وفہم ،بصیرت ،سمجھ داری *"خیرکثیر"* کتنی مقدار میں ہے؟
یاد رکھیں
رمضان المبارک میں راستے آسان کر دیے جاتے ہیں زیادہ کوشش کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ *حکمة* پا سکیں اور ہاں علم وفہم رکھنے والا انسان رات کو دیگر اذکار کے ساتھ ساتھ ۔۔۔۔ سورہ البقرہ کی آخری دو آیات پڑھنا بھی نہیں بھولتا۔۔
*ان شاء اللہ تعالیٰ*
رمضان۔۔۔ *ہم*۔۔۔۔قرآن
Tags
Tafseer Quran
